پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں بلاول بھٹو کے قافلے کے لاہور کے روٹ کو حتمی شکل دے دی گئی

پیر 16 جولائی 2018 23:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں بلاول بھٹو کے قافلے کے لاہور کے روٹ کو حتمی شکل دے دی گئی جس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری جمعرات کو فیصل آباد سے لاہور پہنچیں گے جس کے بعد وہ ٹھوکر نیاز بیگ سے ڈاکٹر ہسپتال اور جناح ہسپتال ،پیکو روڈ اور کوٹ لکھپت سے ہوتے فیروزپور روڈ اور جنرل ہسپتال اور کاہنہ سے ہوتے قصور پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

بلاول قصور میں کارکنوں سے خطاب کے علاوہ بابا بھلے شاہ کے مزار پر حاضری دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں