معاہدے کے تحت 101 ممالک پاکستانی شہریوں کی جائیدادوں کی معلومات فراہم کرنے کے پابند ہیں

منگل 17 جولائی 2018 13:22

معاہدے کے تحت 101 ممالک پاکستانی شہریوں کی جائیدادوں کی معلومات فراہم کرنے کے پابند ہیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان کو بیرون ملک جائیدادوں کی معلومات تک رسائی کے اہم ترین معاہدے کے تحت اپنے شہریوں کی بیرون ملک جائیدادوں کی معلومات ملنا شروع ہوگئیں ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق بیرون ملک جائیدادوں کی معلومات تک رسائی کے معاہدے (او ای سی ڈی)کے تحت 101 ممالک معلومات فراہم کرنے کے پابند ہیں اور معاہدے پر مکمل عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے مطابق برطانیہ میں پاکستانیوں کی غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات مل گئیں جو برطانیہ کی ٹیکس اتھارٹی کے تعاون سے حاصل کی گئیں جبکہ جائیدادوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کے لیے معلومات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ایف بی آر ذرائع کا بتانا ہے کہ برطانیہ میں جائیداد رکھنے والوں میں سیاستدان، کاروباری شخصیات اور بیورو کریٹس بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق 31جولائی کو ایمنسٹی اسکیم کی مدت ختم ہونے کے بعد بیرون ملک جائیدادیں ظاہر نہ کرنے والوں کے خلا ف کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں