شہید سراج رئیسانی کے بھائی لشکری رئیسانی نے بلوچستان میں میڈیا کے کردار کو بے نقاب کر دیا

بلوچستان کو میڈیا کوریج نہ دینے کے سوال پر معروف صحافی جاوید چوہدری نے منرل واٹر کی بوتل دکھاتے ہوئے کہا کہ ہم اس کو وقت دیتے ہیں جو ہمیں پیسہ دے، شہید سراج رئیسانی کے بھائی کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 17 جولائی 2018 13:50

شہید سراج رئیسانی کے بھائی لشکری رئیسانی نے بلوچستان میں میڈیا کے کردار کو بے نقاب کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 جولائی 2018ء) شہید سراج رئیسانی کے بھائی لشکری رئیسانی نے بلوچستان میں میڈیا کے کردار کو بے نقاب کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محب وطن پاکستانی سراج رئیسانی مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں شہید ہو گئے تھے،سراج رئیسانی کی موت نے پوری پاکستانی عوام کو غمزدہ کر دیا ہے۔سانحہ متسونگ کی وجہ سے پورے ملک کی فضاء سوگوار ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی وجہ سے میڈیا سانحہ مستونگ کو اتنی کوریج نہ دے سکا،جس کا اعتراف خود ایک نجی ٹی وی چینل نے بھی کیا۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے سراج سرئیانی کے بھائی لشکری رئیسانی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں میرا ایک بھائی نہیں بلکہ کئی سو بھائی شہید ہو چکے ہیں۔ لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ ہم ایک ان پولیٹکل سوسائٹی میں رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس چاند کو ہم زمین سے دیکھتے ہیں۔امریکہ اس چاند پر چالیس سال قبل قدم رکھ چکا ہے۔میڈیا میں کچھ گھسے پٹے جملوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اللہ خیر کرے گا،اللہ تو خیر کا راستہ دکھاتا ہے۔ہم نے خیر کا راستہ خود بنانا ہوتا ہے۔ملک کی پالیسیوں کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔اور ملک کی پالیسیاں پارلیمنٹ میں ٹھیک ہوتی ہیں۔ ملک میں امن و امان قائم کر نے کے لیے ضروری ہے کہ ملک کی معاشی حالت اور انتظامی نظام ٹھیک ہو۔

لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اسمگلر دندانتے پھر رہے ہیں اور پولیٹکل ورکر کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ گھر پر رہے۔پاکستانی میڈیا بلوچستان کی 60 فیصد عوام کو ایک منرل واٹر کی بوتل سے بھی کم حیثیت دیتا ہے۔لشکری رئیسانی کا میڈیا کے بلوچستان کے کردار کے حوالے سے بات کرتےہوئے کہنا تھا کہ ایک بار ایک کانفرس میں خاتون نے صحافی سے سوال پوچھا کہ میڈیا بلوچستان پر فوکس کیوں نہیں کرتا،تو صحافی نے منرل واٹر کی بوتل دکھاتے ہوئے کہا کہ ہمیں جو پیسہ دیتا ہے ہم اس کو وقت دیتے ہیں۔لشکری رئیسانی نے صحافی کا نام جاوید چوہدری بتایا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں