پیپلزپارٹی کےامیدوارچوہدری ظہیرکا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

امیدوارقومی اسمبلی چوہدری ظہیر این اے124سے پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبرداربھی ہوگئے،ساری عمرخود دھاندلی سے کامیاب ہونیوالےخلائی مخلوق کا طعنہ دے رہے ہیں، (ن) لیگ والوں کو شکست نظر آرہی ہے۔چوہدری سرور،شفقت محمود کی پریس کانفرنس

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ منگل جولائی 14:55

پیپلزپارٹی کےامیدوارچوہدری ظہیرکا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جولائی 2018ء) : پاکستان پیپلزپارٹی کے لاہور سے قومی اسمبلی کے امیدوار چوہدری ظہیر نے تحر یک انصاف میں شمولیت اورپی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبرداری کا اعلان کر دیا جبکہ تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہمیں خلوئی مخلوق سمیت کسی ادارے کی حمایت حاصل نہیں ہم عوامی طاقت سے اقتدار میں آرہے ہیں ا ور عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ،ہم چاہتے ہیں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مکمل آزادی ہونی چاہیے،کر پشن کر نیوالوں کو ہار پہننے والوں کو کوئی بھی ٹھیک نہیں کہہ سکتا ،تمام سروے تحر یک انصاف کے حق میں آرہے ہیں ،قومی خدمت کا جذبہ رکھنے والے لوگ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے تحر یک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پیپلزپارٹی کے این اے124سے قومی اسمبلی کے امیدوار چوہدری ظہیر نے تحر یک انصاف سینیٹر چوہدری محمدسرور سے ملاقات کے دوران پر یس کانفر نس میں پاکستان تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوار شفقت محمود، نعمان قصیر اور پنجاب اسمبلی کے امیدوار ملک نصیب اعوان بھی موجود تھے ۔

تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی تباہی کا کوئی اورنہیں وہ خود ذمہ دار ہیں کیونکہ دونوں جماعتوں نے ملک میں لوٹ مار کے سواکچھ نہیں کیا جسکی وجہ سے انکے لوگ اور پاکستان کے عوام اب انکے ساتھ چلنے کو تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ہمیشہ سے یہ کہہ رہی ہے کہ ہم کسی اور نہیں عوام کے سہارے ہی اقتدار میں آئیں گے اس لیے خلائی مخلوق کی باتیں کر نیوالوں کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں جب اقتدار میں آکر ملکی مسائل حل کیے جائے تو پھر کوئی طاقت کسی کو انتخابات میں شکست نہیں دے سکتی تحر یک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں میں مثالی کام کیا ہے جسکی وجہ سے وہاں کے عوام تحر یک انصاف کو پہلے سے زیادہ کامیاب کر یں گے اور آنیوالی وفاقی اور پنجاب حکومت بھی پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آنیوالی حکومت کیلئے بہت بڑے چیلنجز ہوں گے مگر عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کے پاس ایسی ٹیم موجود ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامز ن کر یگی اور ہم نے اقتدار میں آکر100دنوں میں مسائل کے حل کا جو ایجنڈہ دیا ہے اس پر مکمل عمل کیا جائیگا ۔ شفقت محمود نے کہا کہ ساری عمر خود دھاندلی سے کامیاب ہونیوالی (ن) لیگ ہمیں خلائی مخلوق کے طعنے دے رہی ہے اصل میں (ن) لیگ والوں کو اپنی واضح شکست نظر آرہی ہے اور عوام پاکستان تحر یک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے کبھی نازیبا الفاظ کی سیاست نہیں مگر (ن) لیگ والے بینظیر بھٹو شہید اور نصرت بھٹو کے بارے میں جو کرتے رہے ہیں وہ بھی قوم کو آج بھی یاد ہے ۔ پیپلزپارٹی سے تحر یک انصاف میں شامل ہونیوالے چوہدری ظہیر نے کہا کہ عمران خان ملک میں کر پشن اور ظلم کے خلاف جہاد کر رہے ہیں اور پیپلزپارٹی اپنے منشور سے ہٹ چکی ہے اس لیے میں آج سے پاکستان تحر یک انصاف میں شامل ہو رہا ہوں اور انکے امیدواروں کی کامیابی کیلئے دن رات بھر پور کام کروں گا ۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments