این اے124،پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے حق میں دستبردار

پیپلز پارٹی کے ظہیر احمد نے پی ٹی آئی کے امیدوارنعمان قیصر کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

منگل 17 جولائی 2018 15:40

این اے124،پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے حق میں دستبردار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124سے پیپلز پارٹی کے امیدوارظہیر احمد تحریک انصاف کے امیدوارنعمان قیصر کے حق میں دستبردار ہو تے ہو ئے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق این اے 124 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار ظہیر احمد نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کروں گا۔قومی اسمبلی کے حلقے این ای124 میں تحریک انصاف کے نعمان قیصر کا مقابلہ سابق وزیراعلی پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز سے ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں