پی ٹی آئی امیدوارناصرچیمہ کوالیکشن لڑنے کی اجازت

الیکشن کمیشن نے ناصر چیمہ کو انتخابی بینرز پرآرمی چیف اور چیف جسٹس سپریم کورٹ کی تصاویرلگانے کے الزام میں نااہل کیا تھا، انتخابی ٹریبونل نے اب ناصرچیمہ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں۔میڈیا رپورٹس

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ منگل جولائی 15:29

پی ٹی آئی امیدوارناصرچیمہ کوالیکشن لڑنے کی اجازت
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی 2018ء) : گوجرانوالہ میں پی پی 53 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ناصر چیمہ کوالیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے، الیکشن کمیشن نے ناصر چیمہ کو آرمی چیف اور چیف جسٹس کی انتخابی بینر پرتصاویر لگانے پرنااہل کیا تھا،تاہم اب عدالت نے ناصر چیمہ کے کاغذار نامزدگی منظور کرلیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویرلگانے پرپی پی 53میں پی ٹی آئی کے امیدوار ناصر چیمہ کونااہل قرار دے دیا تھا۔

جس پرناصر چیمہ الیکشن لڑنے کی استدعا کی تھی۔ جس پرانہیں اب الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ ناصر چیمہ انتخابی حلقہ پی پی 53 گوجرانوالہ سے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔ انہوں نے اپنے انتخابی بینرز اور پوسٹرز پر آرمی چیف اور چیف جسٹس سپریم کورٹ کی تصاویر لگائی ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

جس پرمخالفین اور لوگوں نے شدہد تنقید کی۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پربھی وائرل ہوگئی تھی۔

جس پرلوگوں نے ناصر چیمہ اور تحریک انصا ف کوسوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔تاہم الیکشن کمیشن نے میڈیا پرتصویر آنے پرناصر چیمہ کے خلاف ایکشن لیا اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پران کےخلاف کاروائی کی۔ جس پرالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوار ناصر چیمہ کو انتخابات کیلئے نااہل قرار دے دیا تھا۔ تاہم آج ٹریبونل نے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے ناصر چیمہ کے اس عمل کوانفرادی عمل قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ناصر چیمہ کی جانب سے آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر لگانے میں تحریک انصاف قیادت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ ناصر چیمہ کوالیکشن کمیشن ان کے انفرادی عمل کے تحت اور قانون کے مطابق دیکھ سکتا ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments