ن لیگ کے دو اہم ترین ووٹ کم ہو گئے

جیل قیدیوں کیلئے پوسٹل بیلٹ پیپرز کیلئے درخواستوں کی تاریخ گزر جانے کے باعث نواز شریف اور مریم نواز ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے،میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 17 جولائی 2018 15:57

ن لیگ کے دو اہم ترین ووٹ کم ہو گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 جولائی 2018ء) جیل قیدیوں کیلئے پوسٹل بیلٹ پیپرز کیلئے درخواستوں کی تاریخ گزر جانے کے باعث نواز شریف اور مریم نواز ووٹ کا حق بھی استعمال نہیں کر پائیں گے۔۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اس وقت ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے میں سزا ہونے کی وجہ سے قید کاٹ رہے ہیں۔ آج نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی جس میں خواجہ حارث نے دلائل دئیے،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز انتخابی مہم سے باہر ہوگئے ہیں اور الیکشن سے پہلے رہائی نہیں مل پائے گی۔

جیل قیدیوں کیلئے پوسٹل بیلٹ پیپرز کیلئے درخواستوں کی تاریخ گزر جانے کے باعث نواز شریف اور مریم نواز ووٹ کا حق بھی استعمال نہیں کر پائیں گے۔

(جاری ہے)

یا د رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے شریف خاندان کی سزا کیخلاف اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا جبکہ نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔

نواز شریف ،،مریم نواز اورکیپٹن(ر)صفدر نے احتساب عدالت کی جانب سے سزاﺅں کیخلاف اپیلیں دائر کیں تھیں ، اپیلوں میں استدعا کی گئی تھی کہ احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بری کیا جائے، اپیلوں پر فیصلے تک ضمانت پر رہا کیا جائے اور عارضی طور پر سزائیں معطل کی جائیں۔ اپیلوں میں موقف اختیارکیا گیا کہ ضمنی ریفرنس اور عبوری ریفرنس کے الزامات میں تضاد تھا، حسن اور حسین نواز کو ضمنی ریفرنس کانوٹس نہیں بھیجاگیا، صفائی کے بیان میں بتایا تھا، استغاثہ الزام ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا تھا۔اپیلوں میں مزید کہا گیا کہ احتساب عدالت کو فیصلہ ایک ہفتے موخر کرنے کی درخواست کی تھی، عدالت نے درخواست مسترد کرکے غیر حاضری میں فیصلہ سنایا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں