احمد چیمہ کی اہلیہ نے نیب میں طلبی کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

عدالت نے چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس روز میں جواب طلب کر لیا

منگل 17 جولائی 2018 16:30

احمد چیمہ کی اہلیہ نے نیب میں طلبی کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) آشیانہ اقبال سکینڈل میں گرفتار سابق ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احمد چیمہ کی اہلیہ صائمہ چیمہ نے نیب میں طلبی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،عدالت نے چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس روز میں جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس کاظم رضا شمسی اورجسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے صائمہ چیمہ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت میں صائمہ احد چیمہ اور ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ پیش ہوئے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کا مبینہ فراڈ سے کوئی تعلق نہیں، حکام آئے روز طلب کر کے نیب آفس میں بٹھائے رکھتے ہیں، انہیں نیب میں پیش ہونے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔احد چیمہ کی اہلیہ صائمہ احد چیمہ نے استدعا کی کہ عدالت نیب کو غیر قانونی ہراساں کرنے سے روکے، نیب کو انکے خلاف شکایات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم بھی دے۔جس پر فاضل عدالت نے چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس روز میں جواب طلب کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں