عمران خان نےپارٹی رہنماء اسدعمرکی انتخابی مہم شروع کردی

اسدعمرکی جیت بہت ضرروی ہے، اگراقتدارملا تو اسد عمر ہمارے وزیرخزانہ ہوں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ووٹرز کوپیغام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 جولائی 2018 17:21

عمران خان نےپارٹی رہنماء اسدعمرکی انتخابی مہم شروع کردی
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جولائی 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماء اسد عمر کی انتخابی مہم چلانی شروع کردی، انہوں نے اپنے پیغام میں پارٹی کارکنان اور ووٹرز کوپیغام دیا ہے کہ اسد عمر کی جیت بہت ضرروی ہے، کیونکہ اسد عمر ہمارے وزیرخزانہ ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے این اے 54میں اسد عمر کی جیت کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں سے اسد عمر الیکشن لڑرہے ہیں۔ اسد عمر کی جیت پارٹی کیلئے بہت ضروری ہے۔ اگر تحریک انصاف کواقتدار ملاتو اسد عمر ہمارے وزیرخزانہ ہوں گے۔رہنماء پی ٹی آئی اسد عمر این اے 54اسلام آباد میں الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج ایک کارکن کی درخواست پرسوہان کا دورہ کیااور عوام کے مسائل بھی سنیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی کارکنان کومتحرک کرنے اور انتخابی مہم کیلئے بھرپور انداز میں سرگرم ہیں۔عمران خان نے سوہان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوہان کا علاقہ بھی میرے حلقے میں شامل ہے۔اس حلقے میں شاہد خاقان عباسی الیکشن لڑرہے ہیں۔ لیکن شاہد خاقان عباسی نے اپنے حلقے میں کوئی کام نہیں کیا ہے۔سوہان کے دورے کا مقصد لوگوں کوصورتحال سے آگاہ کرنا ہے۔

یہ میرے حلقے میں آتا ہے۔یہاں پورا سسٹم لے کرآؤں گااوراقتدار میں آکر حلقے کی حالت بہتر کریں گے۔اس موقع پرعمران خان گٹر کے پانی میں سے گزرکرلوگوں کے مسائل سنتے رہے۔انہوں نے کہا کہ سوہان میں سیوریج سسٹم مکمل تباہ ہوچکا ہے۔سوہان میں سیوریج کا پانی سڑکوں پربہہ رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت 5سال اقتدار میں رہی اور اسلام آباد کے قریب بسنے والے لوگ اس حال میں ہیں۔

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی نے میانوالی کے مختلف مقامات پرانتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ اقتدار میں آکر خیبرپختونخواہ کی طرح پنجاب پولیس کوبھی غیرسیاسی کریں گے۔ اس سے قبل انہوں نے پپلاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بری خبر یہ ہےکہ ڈالر10 سال پہلے60 روپے کا تھا آج 130 روپےپرپہنچ گیا۔عمران خان نے کہا کہ 10سال پہلے آٹا 13 روپے کا تھا اورآج 45 روپے کلو ہے۔

پانچ سال میں ن لیگ نے ملک کا 36 سو ارب روپے کا نقصان کیا۔ عمران خان نے کہا کہ25 جولائی کو سب کو باہر نکالنا ہے اورکہنا ہےکہ بلے کوووٹ دونظریے کوووٹ دو۔آزاد امیدوار کامیاب ہونے کے بعد اپنا تو فائدہ کرسکتا ہے عوام کا نہیں۔ خیبرپختونخوا میں ہم نے ایک ارب 18کروڑ درخت اگائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں