مسلم لیگ ن کا ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اینٹی رگنگ سسٹم لانچ کرنے کا اعلان

امیدوار کسی بھی طرح کی دھاندلی اور شکایات کی ریکارڈنگ کریں گے اور پھر ان شواہد کو مرکزی سیل بھیج دیا جائے گا

muhammad ali محمد علی منگل 17 جولائی 2018 19:01

مسلم لیگ ن کا ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اینٹی رگنگ سسٹم لانچ کرنے کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن کا ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اینٹی رگنگ سسٹم لانچ کرنے کا اعلان، امیدوار کسی بھی طرح کی دھاندلی اور شکایات کی ریکارڈنگ کریں گے اور پھر ان شواہد کو مرکزی سیل بھیج دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اینٹی رگنگ سسٹم لانچ کر رہی ہے۔

اس سسٹم کے تحت ہمارے امیدوار کسی بھی طرح کی دھاندلی اور شکایات کی ریکارڈنگ کریں گے۔ مشاہد حسین کا کہنا ہے کہ اب تک جتنے بھی سروے آئے ہیں اس میں بھی مسلم لیگ ن مقبولیت کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔ لیکن انتخابات میں دھاندلی کی کوششیں ہو رہی ہیں، اینٹی رگنگ سیل کو فعال کر دیا گیا ہے جس کے تحت کسی بھی طرح کی شکایات کو منظر عام پر لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ن لیگ پہلے ہی انتخابات کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا جا چکا ہے۔ ن لیگ کی جانب سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ ان کے شکست دلوانے کیلئے پری پول دھاندلی کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے نواز شریف نے اعلان کیا تھا کہ اگر پری پول دھاندلی کا سلسلہ نہ رکا تو پھر مسلم لیگ ن انتخابات کے نتائج تسلیم نہیں کرے گی۔ جبکہ شہباز شریف بھی اس قسم کے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں