خلائی نہیں بیت الخلائی مخلوق ،شہباز شریف نے نئی سیاسی اصطلاح متعارف کروا دی

لوٹے بیت الخلائی مخلوق ہیں،لوٹوں کو اصل جگہ بیت الخلا ہے۔صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 17 جولائی 2018 23:10

خلائی نہیں بیت الخلائی مخلوق ،شہباز شریف نے نئی سیاسی اصطلاح متعارف کروا دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 17 جولائی 2018ء ) :جلسے سے خطاب کرتے ہوئےشہباز شریف نے اپنے مخالفین اور سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو بیت الخلائی مخلوق قرار دے دیا۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لوٹے بیت الخلائی مخلوق ہیں۔لوٹوں کو اصل جگہ بیت الخلا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیاست میں خلائی مخلوق کی اصطلاح کو متعارف کروانے کا سہرا سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔

انہوں نے ایک جلسے میں خطاب کیا تو خلائی مخلوق کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی یا پاکستان تحریک انصاف سے نہیں ہے بلکہ ہمارا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے۔انکے بیان سے ظاہر تھا کہ وہ خلائی مخلوق کی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے ملک میں موجود نادیدہ قوتوں اور اسٹیبلشمنٹ کی جانب اشارہ کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم نواز شریف کی اس اصطلاح کو بلاول بھٹو کی اے ٹی ایم والی اصطلاح کی طرح خوب پذیرائی ملی جو انہوں نے جہانگیر ترین کے ااہل ہونے پر استعمال کی تھی۔

نواز شریف کے بعد ملک کے مختلف سیاستدانوں نے جی بھر کے اس اصطلاح پر تبصرہ کیا۔اس حوالے سے مختلف سیاستدانوں کی جانب سے مختلف تبصر کئیے گئے ۔جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خلائی مخلوق والے بیان پر نواز شریف کا دفاع کرنے سے انکار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ قرآن میں جنات کا تذکرہ تو ملتا ہے لیکن خلائی مخلوق کا نہیں۔اس بیان کو جہاں شہباز شریف کی مفاہمتی پالیسی کا تسلسل سمجھا گیا وہیں اسے نواز شریف سے بھی مخالفت تصور کیا گیا ۔

تاہم سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی نواز شریف کے بیانیے کو اپنانا شروع کردیا۔انہوں نے نواز شریف کی خلائی مخلوق کے ساتھ بیت الخلائی مخلوق کو پاکستانی سیاست میں متعارف کروا دیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں اپنے مخالفین اور سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو بیت الخلائی مخلوق قرار دے دیا۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لوٹے بیت الخلائی مخلوق ہیں۔لوٹوں کو اصل جگہ بیت الخلا ہے۔انکا مزید بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن الیکشن جیت چکی،حکومت ہماری ہے۔مسلم لیگ ن الیکشن جیت چکی،حکومت ہماری ہے۔سیالکوٹ،نارووال،جھنگ کےجلسےمیں کرسیاں بھری تھیں،بندےنہیں تھے۔آج عمران خان کی پارٹی 2013 کے مقابلے میں بہت نیچے ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں