عمران خان اگست کے پہلے ہفتے وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھا لیں گے

تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 130 سےز ائد نشستیں جیت لے گی اور مرکز میں حکومت بنائے گی جب کہ پنجاب میں 70 سے 80 سیٹیں لے کر صوبہ پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی، معروف تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین کا تجزیہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 18 جولائی 2018 12:13

عمران خان اگست کے پہلے ہفتے وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھا لیں گے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 جولائی 2018ء) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اگست کے پہلے ہفتے وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھا لیں گے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا آئندہ الیکشن اور اس کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ غیر جانب دار اداروں کے مطابق پہلے پی ٹی آئی 110 سے زائد نشستیں جیت رہی تھی لیکن اب ہمارا اندازہ ہے کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 130 سےز ائد نشستیں جیت لے گی۔

اور تحریک انصاف مرکز میں حکومت بنائے گی جب کہ پنجاب میں 70 سے 80 سیٹیں لے کر صوبہ پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی۔جب کہ عمران خان اگست کے پہلے ہفتے تک وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھا لیں گے۔یاد رہے کہ عام انتخابات میں کچھ روز ہی باقی رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے۔اور اس بار پاکستان مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف میں کڑا مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس بار پاکستان تحریک انصاف کا پلڑہ بھاری نظر آ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب تک کئی سیاسی رہنما اپنی پارٹیوں کو چھو ڑ کرتحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں تا ہم پاکستان مسلم لیگ ن بھی پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کو تیار ہے۔البتہ نتائج کیا ہوں گے اس کا پتہ تو 25جولائی کو ہی چلے گا۔لیکن دونوں سیاسی پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم زور و شور سے جاری رکھی ہوئی ہے۔جب کہ مختلف اداروں کی طرف سے کیے گئے سروے کے مطابق بھی پاکستان تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں اکثریت سیٹیں لے کر کامیاب ہو گی۔اور پاکستان میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہو گی۔پنجاب میں بھی سیاسی صورتحال بدل رہی ہے تا ہم پنجاب کے کئی علاقوں میں ابھی بھی ن لیگ کی پوزیشن مضبوط ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں