ڈالر ایان علی کی وجہ سے مہنگا ہوا

ڈالر کا اتنا ریٹ جا رہا ہے اس میں ایان علی کا اور ان سب کا بڑا کردار ہے جنہوں نے ایان علی کو ضمانت دینے میں مدد کی،معروف صحافی رؤف کلاسرا کا تبصرہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 18 جولائی 2018 14:52

ڈالر ایان علی کی وجہ سے مہنگا ہوا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جولائی 2018ء) :معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ ہمیں دس سال کے  میثاق جمہوریت نے کیا دیا ہے  ،آصف زرداری نے دبئی میں جائیداد بنائی ، اسی میں سے ایان علی نکلی اب جو ڈالر کا اتنا ریٹ جا رہا ہے اس میں ایان علی کا اور ان سب کا بڑا کردار ہے جنہوں نے ایان علی کو ضمانت دینے میں مدد کی.تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رؤف کلاسرا کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اب میثاق جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔

لیکن ہمیں دس سال کے میثاق جمہویت نے کیا دیا ہے۔آصف علی زرداری نے دبئی میں محل بنا لیے۔آج جو ڈالر کا ریٹ اتنا اوپر جا رہا ہے اس میں ایان علی اور ان تمام لوگوں کو بہت اہم کردار ہے جنھوں نے ایان علی کی ضمانت کروائی ۔

(جاری ہے)

اور تمام لوگوں کے لیے یہ بات باعث شرم ہے جنھوں نے ایان علی کے کیسز ختم کروائے۔رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ ایان علی پاکستان سے ڈالرز کا بیگ بھر کر باہر لے کر جاتی تھی۔

اور جن لوگوں نے ایان علی کو ائیرپورٹ سے چھڑوایا تھا وہ پارلیمنٹیرین ہیں۔بلاول بھٹو کے والدین کے دس سالہ میثاق جمہوریت نے ہمیں کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔انہوں نے ہمیں عزیز بلوچ دیا جس کے دربار میں سب پیپلز پارٹی والے بیٹھا کرتے تھے۔اس کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین دئیے جنھوں نے میڈیکل ایجوکیشن کو تباہ کر کے رکھ دیا۔یاد رہے گزشتہ روزڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو ا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 75 پیسے کا اضافہ ہوا ۔جس کے بعد ڈالر کی قیمت 128 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 128.75 روپے ہو گئی ۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 129 روپے ہوئی۔ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر بات کرتے ہوئے صدر فاریکس ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے منفی اثر پڑا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں