پنجاب بھرمیں837ٹریفک حادثات میں 07 افراد جاںبحق946زخمی

بدھ 18 جولائی 2018 18:12

پنجاب بھرمیں837ٹریفک حادثات میں 07 افراد جاںبحق946زخمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی837مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں567افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں372افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات07افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 410ڈرائیوز،17کم عمرڈرائیورز416مسافراور120پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ196ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت213متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد87حادثات میں96متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 59حادثات میں64متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل946متاثرین میں763مرد اور183خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں136فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 526 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ284زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں659موٹر سائیکلز،116آٹو رکشے،75موٹر کاریں،42وین08مسافربسیں،30ٹرک اور92دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں