بلاول بھٹو کی جانب سے شہید شاہنواز بھٹو کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش

بدھ 18 جولائی 2018 18:37

بلاول بھٹو کی جانب سے شہید شاہنواز بھٹو کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پاٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید شاہنواز بھٹو کے 33ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہید شاہنواز بھٹو جوانی میں ضیا الحق کی آمریت سے لڑتے ہوئے شہید کر دیئے گئے ، شاہنواز کی پرامن جمہوری جدوجہد ضیاالحق کی آنکھوں میں کھٹکتی رہی۔ شہید شاہنواز بھٹو کی جدوجہد اور قربانی صدیوں یاد رکھی جائے گی،شہید شاہنواز بھٹو کارکنان کے دماغ اور دلوں میں بستے ہیں۔ پی پی پی شہداہ کی جماعت ہے جہاں کارکنان نے جمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں