جیل ٹرائل کا پہلا نوٹیفکیشن کس کابینہ نے بھیجا جو واپس لینا پڑا ، ایسا نواز شریف کے ساتھ ہی کیوں ہوتا ہی ‘مریم اورنگزیب
نوازشریف کو زمین پر سلانے سے ووٹ کو عزت دو کی تحریک کو کوئی فرق نہیں پڑیگا،(ن) لیگ کیساتھ ہونیوالی زیادتی کا ردعمل 25جولائی کو آئیگا کبھی شہبازشریف ،کبھی برجیس طاہر کی طلبی لیکن عمران خان لاڈلے کو استثنیٰ دیاجارہاہے‘مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان کی پریس کانفرنس نگران حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے لگتا ہے الیکشن میں ایک پارٹی کے طور پر کام کررہی ہے ‘مصدق ملک
بدھ 18 جولائی 2018 18:55
(جاری ہے)
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کیخلاف جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کس نے بھیجا جو نوٹیفکیشن دہشتگردوں کیلئے ہوتا ہے، نواز شریف کیخلاف وہ کس نے دیا سوال پیدا ہوتا ہے کہ کون سی کابینہ نے وہ نوٹیفکیشن جاری کیا آج کابینہ نے اس فیصلے کو واپس لیا، ایسا نواز شریف کے ساتھ ہی کیوں ہوتا ہی ۔
ایسا کرنے سے پاکستان کی دنیا بھر میں بے عزتی ہوئی ہے۔ ہمارے لیے یہ اداور اور رویے نئے نہیں لیکن ملک کا سوچیں، اس سے باہر کیا پیغام گیا ۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف کیخلاف نہ کرپشن کیس ثابت ہوا، نہ ایون فیلڈ پراپرٹی سے تعلق، 10جلدوں پر مشتمل فیصلہ آیا، کچھ ثابت نہ ہوا مگر آمدنی سے زائد اثاثوں کے الزامات لگا کر سزا دے دی گئی۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ بھی نواز شریف کا کچھ نہیں بگاڑ سکی، انہیں مائنس کرنے کی کوشش بھی ناکامی سے دوچار ہوئی، مسلم لیگ (ن) کا ووٹر ہمارے ساتھ ہونیوالی زیادتی دیکھ رہا ہے، نواز شریف کو نقصان نہیں ہوا، وہ کروڑوں دلوں میں ہیں۔ 25جولائی کو نواز شریف، شہباز شریف سرخرو ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے زمین پر سلانے سے ووٹ کو عزت کی تحریک کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔جو تذہیک آمیز سلوک تیسری بار وزیر اعظم اور اس کی بیٹی کے ساتھ کیا گیااس کا ردعمل عوام 25جولائی کو ووٹ کی طاقت سے دیں گے اور نواز شریف تب سرخرو ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ لاڈلے کوسات اگست تک نیب کورٹ سے استثنیٰ مل گیا مگر (ن) لیگ کے امیدواروں کے خلاف مقدمات اور روز طلبی کی جارہی ہے ،شہباز شریف کی نیب میں روزانہ طلبی ہوتی ہے۔عمران خان کے جعلی پراپرٹی کاغذات پر خاموشی دکھائی گئی جبکہ فارن فنڈنگ کیس پر بھی الیکشن کمیشن خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر سیاست کی ضرورت نہیں ہے ، مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت کے دوران ملک میں امن آیا ،نوازشریف نے کہاتھا کہ پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ احتساب کمیشن کو جنہوں نے تالہ لگایا ۔گالیاں دیں ۔دھرنے دئیے اسے اجازت دیدی گئی الیکشن کمیشن عمران خان کو اپنا ضابطہ اخلاق فراہم کرے تاکہ پروپیگنڈے کی باتیں بند ہو جائیں ۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ ہمارے اشتہارات پر پابندی لگانے کی بجائے عمران خان کی تقاریر پر پابندی عائد کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح (ن) لیگ کے خلاف کارروائیاں ہورہی اس پر الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا گیا ہے تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہناچاہئے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مریم نوازکا میڈیاسیل بند ہونے کی خبریں درست نہیں جبکہ جنید صفدر ابھی پڑھ رہے ہیں سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔اس موقع پر مصدق ملک نے کہا کہ ایک جلسہ سے پہلے دفعہ 144لگتی ہے ،(ن) لیگ کے جھنڈے گاڑیاں اتار دیتی ہے، نگران حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے لگتا ہے الیکشن میں ایک پارٹی کے طور پر کام کررہی ہے ۔شفاف الیکشن پر نگران حکومت فوکس کرے ۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹرز کے خلاف مقدمات بنائے جارہے ہیں ،ایک دن میں سینیٹرکیخلاف تین مقدمات بنائے گئے ، ضلعی حکومت کو الیکشن کے تحت معطل کیاگیا ہے سینیٹ میں درخواست دی لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طارق محمود کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر
پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف
جناح ہائوس جلائو گھیرائو مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
فارم 48،47اور49جاری ہونے کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم نہیں دیا جا سکتا‘ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ ..
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
پاکستان اور بھارت ہمسائے ہیں ،بہت سے معاملات ہیں جن کی بنیاد پر آگے بڑھا جا سکتا ہے ‘ ملک احمد خان
لاہور پولیس پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کے جامع سیکورٹی پلان پرعمل پیرا ہے،سی سی پی او
ریل کاپ نے 66 مزدوروں کو جبری نوکری سے نکال دیا
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی