لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی نظرثانی کی درخواست خارج کر دی

بدھ 18 جولائی 2018 19:32

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی نظرثانی کی درخواست خارج کر دی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی نظرثانی کی درخواست خارج کردی ۔ بدھ کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں 21 جولائی تک فیصلہ سنانے کا حکم برقرار رکھا ،ْلاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی نے فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے حکم پرہائی کورٹ نے لیگی رہنما حنیف عباسی کی نظرثانی اپیل کی سماعت کی۔اس سے قبل سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کی اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔ن لیگی رہنما کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ نے انسداد منشیات کی عدالت کو ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی تک سنانے کا حکم دے رکھا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں