لاہور،شفاف انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے الیکشن سے قبل سلیکشن کا شور مچ رہا ہے،محمد ثروت اعجاز قادری

بدھ 18 جولائی 2018 21:52

لاہور،شفاف انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے الیکشن سے قبل سلیکشن کا شور مچ رہا ہے،محمد ثروت اعجاز قادری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے الیکشن سے قبل سلیکشن کا شور مچ رہا ہے ،اہلسنت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دینے والوں کو نظر انداز کیا گیا تو دہشتگرد مضبوط ہونگے، ،عوام کی سوچ ومنشاء پر کسی کو مسلط ہونے نہیں دینگے ،آئین کی بالادستی پریقین رکھتے ہیں مگر کسی ایسے فعل کو بھی برداشت نہیں کرینگے جس سے الیکشن متنازعہ بنتے ہوں ،شفاف اور غیر جانبدار الیکشن چاہتے ہیں عوام جس کو ووٹ دیں وہ ایوانوں میں پہنچیں گے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھاکہ عوام کا درد سمجھتے اور ان کے سمائل سے آگاہ ہیں ،پارلیمنٹ میں ہوں یاباہر عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کرتے رہینگے ،عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے عوام دشمن قوتوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہینگے ،انہوں کا کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد عوام کو شفاف انتخابات کا یقین ہوچلاتھا مگر انتخابات سے قبل سلیکشن کے شور نے انتخابات کو مشکوک بنادیا ہے ،الیکشن کمیشن اپنا آئینی کردار ادا کرئے صاف شفاف انتخابات نہیں ہوئے تو الیکشن کمیشن کا کردار مشکوک ہوجائیگا ،عوامی ووٹ کی طاقت سے ایوانوں میں پہنچنے والے ہی حقیقی نمائندے ہوتے ہیں جو عوام کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،چور دروازے سے آنے والے عوام کی خدمت تو دور عوامی مسائل سے بھی نا آشنا ہوتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کے اُمیدوار ہمت وحوصلے کے ساتھ اپنے حق کیلئے ڈٹ جائیں ،نظریہ پاکستان اور ملک کی سلامتی کیلئے کام کرتے رہینگے وطن پرستوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا استعمال ضرور کریں اور محب وطن قوتوں کو ووٹ کی طاقت سے آگے لائیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں