جیل کی سزا کا خاتمہ، نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کے لیے مقرر

بدھ 18 جولائی 2018 23:10

جیل کی سزا کا خاتمہ، نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کے لیے مقرر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کے لیے مقرر،،جسٹس علی اکبر قریشی 19جولائی کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی طرف سے قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی. درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کا قانون آٹھارویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے ملک کے تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو اس قانون کے تحت سزا دی گئی جو غیرقانی ہے۔

درخواست میں یہ بھی کیاگیاکہ نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کو مردہ قانون کے تحت دی گئی سزا غیر قانونی ہے عدالت نواز شریف اور دیگر نیب کے مردہ قانون کے تحت دی گئی سزا کالعدم قرار دی.لاہور ہائیکورٹ آفس درخواست سماعت کے لیے مقرر کردہ جسٹس علی اکبر قریشی انیس جولائی کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں