اکرم درانی پر حملے کی فوٹیج سامنے آ گئی

سی سی ٹی وی فوٹیج سے تحقیقات میں پیش رفت ہو گی، فوٹیج میں وہ موٹر سائیکل بھی نظر آ رہی ہے جس میں دھماکہ خیز مواد نصب تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 19 جولائی 2018 13:03

اکرم درانی پر حملے کی فوٹیج سامنے آ گئی
بنوں(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جولائی 2018ء) سابق وزیر اعلی اکرم درانی پر حملے کی فوٹیج سامنے آ گئی ۔سابق وزیر اعلی کے پی کے اکرام دارانی کے قافلے پر بم حملہ ہوا تھا۔یہ افسوسناک واقعہ بنوں میں پیش آیا تھا۔جس میں سابق وزیر اعلی کے پی کے اور جے یو آئی ایف کے رہنما اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ کیا گیا تھا،جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 30 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

تاہم خوش قسمتی سے اکرم درانی سے اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اکرم درانی پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔اس سے پہلے اکرم درانی کے قافلے پر حملے کی موبائل سے بنی ہوئی ویڈیو سامنے آئی تھی، تاہم اب اس حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے قافلے پر حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جب دھماکہ ہوا تو وہاں موجود لوگوں میں افرا تفری پھیل گئی تھی، فوٹیج میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل وہاں پر موجود تھی جس میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ نے کے بعد حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہو گئی۔یاد رہے کہ عام انتخابات میں بس کچھ روز ہی باقی رہ گئے ہیں اور تمام سیاسی رہنما اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کئی سیاسی رہنماؤں کے لیے الرٹ بھی جاری کی ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔

اور دہشت گرد عام انتخابات میں انتشار پیدا کرنے کے لیے ان کو دہشت گردی کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ابھی کچھ روز قبل ہی اے این پی کے رہنما ہارون بلور کی انتخابی مہم میں خود کش دھماکہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ہارون بلو ر شہید ہو گئے تھے۔جب کہ اس کے علاوہ بھی 21لوگ شہید ہو گئے تھے۔ایسے میں پاکستان کے انتخابی امیدواروں کو سیکیورٹی کی سخت ضرورت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں