انتخابات سے چند روز قبل ہی مسلم لیگ ن کے لیے بُری خبر آ گئی
مسلم لیگ ن کے لیے اپنے گڑھ سمجھے جانے والے شہروں لاہور،قصور اور شیخوپورہ سے چند سیٹیں نکالنا مشکل ہو گیا
سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 جولائی 2018 14:31
(جاری ہے)
مصدقہ ذرائع کے مطابق سروے رپورٹ میں کہا گیا کہ میاں نوازشریف کے جیل جانے اور الیکشن سے قبل ضمانت نہ ہونے، لاہور میں فلاپ شو ہونے اور ن لیگی کارکنوں کی الیکشن میں عدم دلچسپی کے باعث ن لیگ کا ان تمام بڑے حلقوں،جو ان کا گڑھ سمجھے جاتے تھے،سے انتخاب جیتنا مشکل نظر آ ر ہا ہے۔
سروے رپورٹس میں یہ واضح لکھا گیا کہ کہ بڑی تعداد میں وہ مذہبی ووٹ جو ہمیشہ ن لیگ کے ساتھ ہوتا تھا آج ختم نبوت قانون میں ترمیم کی وجہ سے ن لیگ سے سخت نالاں ہے ،اور یہی چیز ان علاقوں میں مسلم لیگ ن کی ناکامی اورشکست کی وجہ بنے گی۔ سروے رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ ن لیگ کو ان انتخابات میں انتظامیہ ، پولیس اور دیگر محکموں کی سپورٹ حاصل نہیں ۔ این اے 123کے حوالے سے لکھا گیا کہ یہاں پر ککے زئی راجپوت او ر آرائیں ووٹرز ہیں پہلی مرتبہ اس حلقہ میں ککے زئی ووٹ تقسیم ہو گا ۔اس حلقہ میں ن لیگ کو سب سے زیادہ نقصان تحریک لبیک کے اُمیدوار کی وجہ سے ہو گا ۔تحریک لبیک کے اُمیدوار لطیف سرا کا ساتھ جو ووٹرز دے رہے ہیں ان میں سے اکثریت گذشتہ الیکشن میں ن لیگ کے ساتھ تھی این اے 124 پانچ روز پہلے تک ن لیگ کے لیے مضبوط ترین حلقہ تھا ۔یہاں سے ن لیگ کے حمزہ شہباز اور تحریک انصاف کے نعمان قیصر اُمیدوار ہیں۔ اس حلقہ میں پیپلزپا رٹی کے اُمیدوار چودھری ظہیر نے پاکستان تحریک انصاف کے حق میں دستبردار ہو کر اس حلقہ میں بھی الیکشن کو دلچسپ مرحلہ میں داخل کر دیا ہے ۔این اے 125میں تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو بہتر پوزیشن میں بتایا گیا ہے ۔ این اے 126میں بھی تحریک انصاف کو فیورٹ قرار دیا گیا، اس حلقہ میں تحریک انصاف کے حماد اظہر کا مقابلہ تحریک لبیک کے وقاص احمد اور ن لیگ کے مہر اشتیاق کا مقابلہ بتا یا جا رہا ہے حماد اظہر کو واضح برتری حاصل ہے ۔این اے 127میں ن لیگ کے علی پرویز ملک اور تحریک انصاف کے جمشید چیمہ میں سخت مقابلہ ہو گا علی پرویز ملک کو فی الحال برتری حاصل ہے ۔این اے 128میں ن لیگ کے امیدوار شیخ روحیل اصغر اور پی ٹی آ ئی کے اعجاز ڈیال میں سخت مقابلہ ہے ۔ این اے 129میں سردار ایاز صادق اور عبد العلیم خان کے درمیان مقابلہ ہے اس حلقہ میں عبد العلیم خان کوواضح برتری حاصل ہے ۔این اے 130میں خواجہ حسان اور شفقت محمود کے درمیان مقابلہ ہے یہاں بھی تحریک انصاف کا امیدوار آ گے ہے ۔ این اے 131میں خواجہ سعد رفیق اور عمران خان کے درمیان مقابلہ ہے یہاں ہمایوں ا ختر خان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد تحریک انصاف کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے ۔ قومی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ این اے 132میں ن لیگ کے میاں شہباز شریف اور تحریک انصاف کے منشا سندھو اور پیپلزپا رٹی ثمینہ خالد گھرکی کے درمیان مقابلہ ہے یہاں پر بھی دلچسپ مقابلہ ہو گا ۔شہباز شریف کو اس حلقہ میں برتری حاصل ہے ۔ این اے 133میں تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ، ن لیگ کے پرویز ملک ، تحریک انصاف کے اعجا ز چودھری اور آ زاد امیدوار زعیم قادری میں سخت مقابلہ ہے ۔ اعجاز چودھری اور زعیم قادری بہتر پوزیشن میں ہیں ۔ این اے 134میں ن لیگ کے رانا مبشر تحریک انصاف کے ظہیر عباس کھوکھر کے درمیان سخت مقابلہ ہے اس حلقہ میں ظہیر عباس کھوکھر کو برتری حاصل ہے ۔این اے 135سیف الملکوک کھوکھر اور کرامت کھوکھر میں سخت مقابلہ ہے دونوں کی ہار جیت کا مارجن چند سو ووٹوں کا ہو سکتا ہے ۔ این اے 136میں ن لیگ کے افضل کھوکھر اور تحریک انصاف کے اسد کھوکھر میں کانٹے دار مقابلہ ہے اسد کھوکھر اس وقت تک برتری حاصل ہے ۔ سروے رپورٹ کے مطابق لاہور شیخوپورہ اور قصور ان تینوں شہروں میں ن لیگ کو سب سے زیادہ نقصان ختم نبوت قانون میں ترمیم کے حوالے سے مذہبی ووٹ کے ناراض ہوجانے کی وجہ سے ہو رہا ہے اور تحریک لبیک سے تعلق رکھنے والے اُمیدوار کو ملنے ولے ووٹ میں 85 فیصد ن لیگی ووٹرز ہی ہیں جنہوں نے گذشتہ انتخابات میں ن لیگ کو سپورٹ کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ