ووٹ کو عزت دو محض ایک نعرہ نہیں میرے لیے ایمان کا حصہ ہے ،اسی میں ملک کی بقاء ہے ‘ نواز شریف

جمعرات 19 جولائی 2018 14:58

ووٹ کو عزت دو محض ایک نعرہ نہیں میرے لیے ایمان کا حصہ ہے ،اسی میں ملک کی بقاء ہے ‘ نواز شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو محض ایک نعرہ نہیں میرے لیے ایمان کا حصہ ہے اوراسی میں ملک کی بقاء ہے ،میرے خلاف جو اقدامات اٹھائے گئے تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

نواز شریف کا یہ پیغام مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا اور لیگی امیدواروں کے چیف پولنگ ایجنٹس کیلئے مرتب کردہ تحریری ہدایت نامے میں دیا گیا ہے جبکہ اس میںمسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کا پیغام بھی شامل ہے۔

نواز شریف کے پیغام کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ سازشوں کا سلسلہ جاری ہے ،پاناما میں میرا نام تک شامل نہیں تھالیکن میرے خلاف من گھڑت مقدمہ بنایا گیا ۔سب سے پہلے مجھے وازرت عظمیٰ ، پھر مسلم لیگ (ن)کی صدارت سے ہٹایا گیا ،یہ ایسے اقدامات ہیں جن کی پاکستانی سیاسی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو محض ایک نعرہ نہیں میرے لیے ایمان کا حصہ ہے اسی میں ملک کی بقا ء ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں