پی آئی اے کا قابل تعریف کام

سکردو میں زخمی ہونے والے لڑکے کو جہاز میں طبی امداد دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 19 جولائی 2018 16:10

پی آئی اے کا قابل تعریف کام
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جولائی 2018ء) پی آئی اے کا قابل تعریف کام سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیر لائنز پر ویسے تو اکثر تنقید کی جاتی ہے۔اور پی آئی اے کے کارناموں پر بھی اکثر تنقید کی جاتی ہے جب کہ پی آئی اے بھی اکثر اپنے کارناموں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنا رہتا ہے تا ہم پی آئی اے نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک زخمی شخص کی تصویر شئیر کی ہے جسے جہاز میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مذکورہ شخص کا تعلق سکردو سے ہے۔پی آئی اے نے ٹویڑ اکاؤنٹ میں بتایا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا ایک مشن ہے۔اور آج سی ای او پی آئی اے نے بذات خود سکردو میں زخمی ہونے والے لڑکے کو محفوظ ائیرپورٹ پر منتقلی کو یقینی بنایا ہے۔ تا کہ زخمی لڑکے کا جلد از جلد بہترین طبی علاج ہو سکے۔

(جاری ہے)

ہماری دعا ہے کہ یہ جلدی اور مکمل صحت یاب ہو جائے۔

۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی ا س ٹویٹ پر تبصرہ کیا ہے ۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان ائیر لائنز کی طرف سے پاکستانی لوگوں کے لیے کی گئی کوششوں پر فخر ہے ۔پی آئی اے اپنے لوگوں کی پرواہ کرتا ہے۔ان لوگوں کو شرم آنی چاہئیے جو ہمیشہ پی آئی اے پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ہم پی آئی اے کے اس احسن اقدام کی تعریف کرتے ہیں ۔

کیونکہ پی آئی اے نے یہ کام کسی وی آئی پی شخص کے لیے نہیں بلکہ عام شہری کے لیے کیا ہے۔جس نے بھی ان احکامات کا حکم دیا ہے اس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ بھی کئی سوشل میڈیا صارفین نے پی آئی اے کے اس اقدام کو سراہا ہے اور پاکستان ائیر لائنز کو ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو بھی کھری کھری سنائی ہیں۔یاد رہے اس سے پہلے کئی بار پی آئی اے کو مخلتف وجوہات کی بنا پر لوگوں کی طرف سے آڑے ہاتھوں لیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں