معزز ممبران کے تعاون سے دیا میر بھاشا ڈیم کیلئے فنڈ قائم کرنے کا اعلان ،جمع شدہ رقم ڈیمز فنڈ میں منتقل کر دی جائیگی‘ہائیکورٹ بار
جمہوری حکومتوں کی عدم دلچسپی کی بنا پرچیف جسٹس ثاقب نثار نے مجبوراً ازحد خود نوٹس لیتے ہوئے آنیوالی نسل کو پانی کی عدم دستیابی اور پاکستان کو صحرا ء میں تبدیل ہونے سے بچانے کے لئے دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے فنڈ قائم کیا ہے الیکشن کے حوالہ سے ہر سیاسی جماعت کا اپنا بیانیہ ہے،الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے خدشات / تحفظات کو ختم کرنے کیلئے کوشش کریں‘انورا الحق پنوں
جمعرات 19 جولائی 2018 17:56
(جاری ہے)
صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن انوارالحق پنوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری حکومتوں کی عدم دلچسپی کی بنا پرچیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کو مجبوراً ازحد خود نوٹس لیتے ہوئے آنیوالی نسل کو پانی کی عدم دستیابی اور پاکستان کو صحرا ء میں تبدیل ہونے سے بچانے کے لئے دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے فنڈ قائم کیا ہے۔
انہوں نے حاضرین سے رائے لی کہ آیا ہم افرادی طور پر سپریم کورٹ کے قائم کردہ ڈیمزفنڈ میں یا اجتماعی طور پر بار کی طرف سے فنڈ قائم کیا جائے اور مجموعی رقم چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارکے فنڈ برائے تعمیر ڈیم میں جمع کرادی جائے۔ شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کے انعقاد کیلئے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکور ٹ بار ایسوسی ایشن نے پاکستان کے سیاسی مدوجذر، عدلیہ کی بحالی اور جمہوریت کے قیام کیلئے بے مثال کردار ادا کیا ۔قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اور سیاسی وابستگیوںسے بالا تر ہو کر ہمیں قومی معاملات میں اپنا مثبت کردار ضرور ادا کرنا چاہئے۔ انہون نے کہا کہ الیکشن کے حوالہ سے ہر سیاسی جماعت کا اپنا بیانیہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سیاسی جماعتوں کے خدشات / تحفظات کو ختم کرنے کیلئے کوشش کریں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وکلاء پر مشتمل مانیٹرنگ ٹیم کو تحفظ اور رسائی فراہم کی جائے۔ اجلاس سے نائب صدر چوہدری نور سمند خان ، ناصر جمیل گھمن ایڈووکیٹ، محمداقبال دہینگل ایڈووکیٹ، خالد ملک اعوان ایڈووکیٹ ، محمد اویس قاضی ایڈووکیٹ، نرگس ناہید طارق ایڈووکیٹ، اللہ بخش گوندل ایڈووکیٹ، رانا عبد الحمیدایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلسل سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا مرتکب ہورہا ہے جسکی وجہ سے وطن عزیز پانی کی قلت کا شکار ہے اور زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومتوں نے ڈیمز بنانے کی طرف توجہ نہ دی اور دریائوں کا پانی سمندر برد ہو رہا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے آنے والے وقت میں پانی کی قلت کا خطرہ بھانپتے ہوئے بھاشا دیا میر اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈ قائم کیا۔ لہذا وکلاء کو بھی اس کارخیر میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔قومی انتخابات کو مانیٹر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے ٹیموں کی تشکیل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا الیکشن کی شفافیت کے بارے لوگوںمیں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں لہٰذالاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے مانیٹرنگ کیلئے وکلاء پر مشتمل ٹیمز کی تشکیل کا جو قدم اٹھایا ہے احسن ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ٹیم ممبران کی حفاظت اور پولنگ اسٹیشن تک رسائی کیلئے حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رابطہ کرنا ضروری ہے۔اس موقع پر رائے شماری کیلئے قرارداد ہائوس کے سامنے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔قرار داد میں اعلان کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اپنے معزز ممبران کے تعاون سے دیا میر بھاشا ڈیم کے لئے فنڈ قائم کرے گی اوراس طرح جمع شدہ رقم سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے قائم ڈیمز فنڈ میں منتقل کر دی جائے گی۔قرار داد میں لاہور ہائیکور ٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پرامن ،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس کے ساتھ کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ازخود الیکشن کو ہر سطح پر مانیٹر کرے گی تاکہ عوام کے ووٹ کا تقدس پامال نہ ہو اور عوام جسے حق حکمرانی دینا چاہتے ہیں وہی حکومت بنائے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت