پنجاب بھرمیں800ٹریفک حادثات میں06 افراد جاںبحق915زخمی

جمعرات 19 جولائی 2018 17:56

پنجاب بھرمیں800ٹریفک حادثات میں06 افراد جاںبحق915زخمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی800مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں561افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں348افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات06افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 384ڈرائیوز،18کم عمر ڈرائیورز 431 مسافر اور100پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ219ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت225متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد85حادثات میں98متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 69حادثات میں69متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل915متاثرین میں729مرد اور186خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں130فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 513 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ282زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں630موٹر سائیکلز،122آٹو رکشے،69موٹر کاریں،35وین16مسافربسیں،31ٹرک اور90دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں