خان صاحب کی حمایت نہ کرنیوالاچینل ان کوبرا لگتا ہے

ایسے ٹی وی چینلزجوخان صاحب کے حق میں بات کریں وہ عمران خان کے نزدیک بالکل ٹھیک اور حلال ہیں۔سینئرتجزیہ کارمہربخاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 جولائی 2018 17:11

خان صاحب کی حمایت نہ کرنیوالاچینل ان کوبرا لگتا ہے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جولائی 2018ء) : سینئر تجزیہ کار اور ٹی وی اینکرمہربخاری نے کہا ہے کہ خان صاحب کی حمایت نہ کرنے والا چینل ان کوبرا لگتا ہے،جوچینلزخان صاحب کے حق میں بات کرے وہ بالکل ٹھیک اور حلال ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ دکھ ہے کہ خان صاحب کوہروہ چینل بر الگتا ہے جو ان کی حمایت نہیں کرتا۔

یا ان کے حق میں کوئی بھلی بات نہیں کرتا۔برائے مہربانی جوعمران خان کے حق میں بات کرے وہ بالکل ٹھیک ہے؟وہ حلال ہے۔ واضح رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نوازشریف کوکوریج دینے والے ٹی وی چینلز اور صحافیوں پرتنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ان صحافیوں سے پوچھتا ہوں جو اپنے ضمیر بیچ کران کوہیرو بنا رہے ہیں کہ تمہیں اپنے بچوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

کرپشن نے ملک کومقروض کردیا ہے۔ ملک کامستقبل چوری کرکے اندھریے میں ڈال دیا ہے۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج کراچی کادورہ کیا عمران خان نے کراچی میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنا روپیہ گرے گا اس رفتار سے قرضے بڑھیں گے۔اس کے ساتھ ہرچیز مہنگی ہوجائیں گی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے جبکہ ڈالر 128روپے کا ہوگیا ہے۔

ایک مہینے میں 20فیصد ختم ہوگیا ہے۔ یعنی اگر 100روپے پڑے ہیں تووہ 10فیصدکم ہوئے۔اب 45روپے رہ گئے ہیں۔ایک مہینے میں روپے کی قدرگرنے سے قرضے ایک ہزار ارب بڑھ گئے ہیں۔قوم بیٹھے بیٹھے غریب ہوگئی۔مسئلہ صرف اداروں کی تباہی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر کمیونٹی کوچاہیے کہ شریف فیملی کوچھوڑ کرہمارے ساتھ کھڑی ہوجائے۔ہم یہ سنتے آئے کہ ن لیگ کی تجربہ کار ٹیم ہے لیکن حال سب کے سامنے ہے۔

معاشی خوشحالی گورننس سے آتی ہے۔ گورننس سسٹم نہ ہونے سے سرمایہ کاری نہیں ہوتی۔ماضی میں معاشی ترقی صرف اشتہاروں میں دکھائی گئی۔انہوں نے کہا کہ جس پاکستانی لیڈر کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں ، ان کا علاج ، شاپنگ اور چھٹیاں باہر ہیں وہ کبھی بھی تبدیلی نہیں لاسکتے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ تین بار وزیراعظم رہنے والے وزیراعظم کے بیٹے اربو ں پتی اور جب پوچھوکہ پیسا کہاں سے آیا وہ کہتے ہیں ہم توپاکستانی شہری ہی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کواٹھانے کیلئے کام شروع کرنا ہے توپہلے خود پراپلائی کرو۔عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری کی جائیداد باہر اور نوازشریف کی جائیداد بھی باہر ہے۔کیونکہ دونوں نے مک مکا کررکھا تھا۔اس لیے پاکستان کا یہ حال ہوا ہے۔10سالوں میں قرضہ6ہزار ارب سے 27ہزار ارب تک چلا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم حکومت میں آکر ٹیکس کونیچے لے کرآئیں گے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دور میں اڑھائی ارب کی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ مشرف دور میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ ہوئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں