نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری کی گورنر ہائوس لاہورمیں نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک سے ملاقات

نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ

جمعرات 19 جولائی 2018 18:31

نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری کی گورنر ہائوس لاہورمیں نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک سے ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے گورنر ہائوس لاہور میں نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، انتخابات کے انتظامات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں اور انتخابا ت سے متعلقہ محکمے اور ادارے پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے اور انشاء اللہ ٹیم ورک کے ذریعے اس اہم قومی ذمہ داری کو پورا کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں