نگران وزیراعظم سے گورنر ہائوس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صوبائی وزراء کی ملاقات

مجھے خوشی ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت پیشہ ورانہ اور نیوٹر ل انداز میں فرائض سرانجام دے رہی ہے‘جسٹس (ر) ناصرالملک میں ذاتی طور پر مختلف شہروں میں جا کر انتخابات کے انتظامات اورامن و امان کی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں ‘نگران وزیراعلیٰ پنجاب

جمعرات 19 جولائی 2018 18:31

نگران وزیراعظم سے گورنر ہائوس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صوبائی وزراء کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک سے گورنر ہائوس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی قیادت میں صوبائی وزراء نے ملاقات کی ۔نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن کرانے کیلئے پرعزم ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت پیشہ ورانہ اور نیوٹر ل انداز میں فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ نگران پنجاب حکومت کی جانب سے عام انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے اچھے انتظامات کئے گئے ہیںاورہم سب نے ایک ٹیم کے طور پر کام کرکے منصفانہ الیکشن کرانے کی ذمہ داری ادا کرنی ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نگران پنجاب حکومت کی پوری توجہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات پر مرکوز ہے۔

(جاری ہے)

میں ذاتی طور پر مختلف شہروں میں جا کر انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لے رہا ہوں۔انہوںنے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے بھی خود دورے کر رہا ہوں۔ پنجاب کی انتظامیہ اور پولیس مکمل طور پر غیر جانبدار ہیں۔انہوںنے کہا کہ تمام جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ مہیا کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیںاور انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے متعلقہ اداروں سے ہر سطح پر تعاون کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں