نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی بارشی پانی کے فوری نکاس کیلئے واسا،

انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایات متعلقہ حکام نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے کام کی خود نگرانی کریں، تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں

جمعرات 19 جولائی 2018 18:31

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی بارشی پانی کے فوری نکاس کیلئے واسا،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے بارش کے پانی کے فوری نکاس کیلئے واسا، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ حکام نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے کام کی خود نگرانی کریںاور نکاسی آب کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پانی نکالنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پرکام کیا جائے اور سڑکوں پر پانی نکالنے کیلئے فی الفورضروری اقدامات کئے جائیں۔ڈاکٹر حسن عسکری نے ٹریفک حکام کو بھی ہدایت کی کہ بارش کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے مناسب اور ضروری انتظامات کئے جائیںتاکہ شہریوں کو مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں