بھارت کی پاکستانی دریائوں پر 200 ڈیموں کی تعمیر کی منصوبہ بندی تشویشناک امر ہے، میاں کامران سیف

جمعرات 19 جولائی 2018 19:26

بھارت کی پاکستانی دریائوں پر 200 ڈیموں کی تعمیر کی منصوبہ بندی تشویشناک امر ہے، میاں کامران سیف
لاہور۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات لاہور میاں کامران سیف نے بھارت کی طرف سے پاکستانی دریائوں پر200ڈیموں کی تعمیر کی منصوبہ بندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے حصے میں آنے والے مغربی دریائوں پر سینکڑوں ڈیمز بنا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے یہاںمسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ بھارتی حکومت نے دریائے سندھ پر مجموعی طور پر 190 سے زائد چھوٹے، درمیانے درجے اور آبی ذخائر کے منصوبوں کی تعمیر کی منصوبہ بندی کررکھی ہے جبکہ مجموعی طور پر 12بڑے منصوبے دریائے چناب اور جہلم پر تعمیر کیے جارہے ہیں ،بھارت پاکستانی پانی روک رہا ہے ، انہوںنے چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے 2ڈیمز کی تعمیر کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کالا باغ ڈیم سمیت مزید ڈیموں کی تعمیر کی راہ ہموار کروائیں تاکہ ملک میں پانی بحران سے نمٹا جاسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں