نیب لاہور نے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 19 جولائی 2018 19:26

نیب لاہور نے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
لاہور۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے عوام سے دھوکہ دہی کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق سٹیٹ لائف انشورنس کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں دو ملزمان محمد آصف اور محمد اشرف نے پانچ ہزار کینال زمین کی خرید و فروخت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی‘ نیب لاہور نے مذکورہ کیس میں پٹواری عابد حسین کو پہلے ہی گرفتار کرلیا ہے‘ دونوں ملزمان زمین کی خرید و فروخت میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پائے گئے جس پر نیب لاہور نے تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا‘ نیب حکام کی جانب سے ملزمان کو آج 20 جولائی جمعہ کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لیا جائیگا تاکہ تفتیش کے دائرہ کار کو آگے بڑھایا جاسکے‘ دریں اثناء نیب لاہور نے ایم این ایم موٹر سائیکلز کرپشن کیس میں ملوث مزید دو ملزمان کو گرفتار کرلیا‘ ملزمان محمد ساگر نثار اور نوید اظہر سینکڑوں متاثرین کو موٹر سائیکلز فراہمی کے نام پر کروڑوں روپے سے محروم کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں‘ نیب لاہور نے مذکورہ کیس میں اب تک مجموعی طور پر تیس ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے‘ دونوں ملزمان کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کر دیا گیا جس پر احتساب عدالت نے ان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈدیدیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں