عمران سیاست سے ریٹائر ہوکر کھیلوں کی کوچنگ کریں،بختاور بھٹو کا مشورہ

جمعرات 19 جولائی 2018 19:54

عمران سیاست سے ریٹائر ہوکر کھیلوں کی کوچنگ کریں،بختاور بھٹو کا مشورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سیاست سے ریٹائر ہوکر کھیلوں کی کوچنگ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو کبھی بھی حقیقی ووٹ نہیں ملے جبکہ بلاول بھٹو کا لوگوں نے باہر نکل کر استقبال کیا اور مستند ووٹ بینک اور سلطنت میں یہی فرق ہوتا ہے تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو سیاست سے ریٹائرمنٹ لے کر کھیلوں کی کوچنگ کرنی چاہیے کیونک اس فیلڈ میں وہ ماہر ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کبھی بھی حقیقی ووٹ نہیں ملے جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو جہاں بھی گئے لوگوں نے گھروں سے نکل کر ان کا بھرپور استقبال کیا کیونکہ پیپلز پارٹی اور عوام کا دل کا رشتہ ہے اور مستند ووٹ بینک اور سلطنت میں یہی فرق ہوتا ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں