لاہور ؛نابینا افراد سرکاری ملازمت سے محروم

ہائیکورٹ کا سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن کو نوٹس ،ذاتی حثیت میں طلب کر لیا

جمعرات 19 جولائی 2018 19:54

لاہور ؛نابینا افراد سرکاری ملازمت سے محروم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے نابینا افراد کو سرکاری ملازمت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری سپیشل ایجوکیش کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیھٹی نے عبداللّہ کی درخوست پر سماعت کی جس میں نابینا افراد کو سرکاری ملازمتیں نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ وعدوں اور یقینی دہانی کے باوجود نابینا افراد کو ملازمتیں نہیں دی جا رہی جا کی وجہ وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ درخواست گزار نے یہ بھی نشاندہی کی کہ حکومت نے نابینا افراد کی ملازمت کیلئے فرسٹ ڈویژن کی شرط رکھی ہوئی رکھی گئی ہے جو بلاجواز اور غیر قانونی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ نابینا افراد کو سرکاری محکموں میں ملازمت دی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں