لاہور ؛سیشن کورٹ میں پولنگ سامان کی موصولی ،فوج تعینات

جمعرات 19 جولائی 2018 19:59

لاہور ؛سیشن کورٹ میں پولنگ سامان کی موصولی ،فوج تعینات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ لاہور میں پولنگ کا سامان پہنچتے ہی سیشن کورٹ لاہور میں فوج تعینات کر دی گئی ہے جس کا مقصد سیشن کورٹ میں واقع لاہور سے قومی اسمبلی کے چودہ اور صوبائی اسمبلی کے تیس حلقوں کے ریٹرنگ افسران کی عدالتوں میں پڑے پولنگ سامان کی حفاظت کرنا ہے سیشن کورٹ میں واقع تمام ریٹرنگ افسران کی عدالتوں کے باہر فوجی جوان تعینات کر دئیے گئے ہیں جو چوبیس جولائی تک ان آر اوز کے دفاتر کے باہر تعینات رہیں گے اور الیکشن سے ایک روز قبل چوبیس جولائی کو تمام آر اوز فوجی جوانوں کی سیکورٹی میں پولنگ سے متعلقہ سامان شہر کے تمام پولنگ سٹیشنوں پر پہنچائیں گے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ پولنگ جوانوں کے ساتھ ساتھ تمام آراوز نے رضا کاروں کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں جبکہ دوسری طرف تمام آراوز نے اکیس جولائی کو لاہور کے تمام پولنگ سٹیشنوں پر تعینات پولنگ عملے کو بھی طلب کرلیا ہے اکیس جولائی کو تما م آراوز اپنے اپنے حلقے کے پولنگ سٹاف کی حاضری لیں گے اور اس حوالے سے تمام آراوز نے پولنگ سٹاف کو خبردار کیا ہے کہ اگر اکیس جولائی کو کوئی پولنگ سٹاف آراوز کے دفتر حاضر نہ ہوا تو اس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں