چاہتے ہے کہ عام آدمی کے بنیادی حقوق اسے اس کے گھر کی دہلیز پر ملیں جو کہ جمہوریت کا حسن ہے ‘جواد احمد

جمعرات 19 جولائی 2018 20:59

چاہتے ہے کہ عام آدمی کے بنیادی حقوق اسے اس کے گھر کی دہلیز پر ملیں جو کہ جمہوریت کا حسن ہے ‘جواد احمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ برابری پارٹی پاکستان کے منشور کا بنیادی نکتہ معاشی جبر کا خاتمہ ہے اور یہ ملک کی واحد جماعت ہے جو چاہتی ہے کہ عام آدمی کے بنیادی حقوق اسے اس کے گھر کی دہلیز پر ملیں جو کہ جمہوریت کا حسن ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے حلقہ این اے 132 کے علاقوں منڈیاں والا،رکھ ٹیڑا جلو موڑ کے علاقوں میں عوامی رابطہ مہم کے دوران کیا ۔

اس موقع پر پارٹی کے وائس چیئرمین اظہار الحق،سیکرٹری جنرل طارق شہزاد،سیکرٹری لیبر طارق ا عوان،لاہور کے آرگنائزررائو ریاض سمیت دیگر پارٹی عہدیدران بھی موجود تھے ۔انہوںنے کہاکہ ہم بیروزگاری کے خاتمہ کا اعلان اس بنا پر کرتے ہیںکہ ہم دیہاتی علاقوں میں انڈسٹری لگا کر لوگوں کو بہتر تعلیم اور ٹریننگ کے مواقع مہیا کریں گے اور ہمارا انتخابی نشان گیٹ عوام کے لئے خوشخالی کا راستہ کھولے گا۔

(جاری ہے)

جواد احمد نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگوںکی کم از کم آمدنی اتنی ہو کہ جس سے ان کی تمام ضروریات پوری ہوسکیںان کے بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم مفت حاصل ہوسکے انہیں اپنا علاج کرانے کئے لئے کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے پڑیں ،ریاست ان کے حقوق کی محافظ ہو اور یہ صرف اسی طور ممکن ہے جب برابری پر مبنی پاکستان کا آغازہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں