الیکشن سے کچھ دن پہلے صورتحال واضح ہو گئی

پاکستان تحریک انصاف 98 سیٹیں لے کر اکثریتی سیٹس لینے والی پارٹی بن کر ابھرے گی جبکہ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن ہو گی جس کے حصے میں 70 سیٹیں آئیں گی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 جولائی 2018 19:15

الیکشن سے کچھ دن پہلے صورتحال واضح ہو گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2018ء) :الیکشن سے کچھ دن پہلے صورتحال واضح ہو گئی۔روشن پاکستان اوپینین پولنگ کے سروے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 98 سیٹیں لے کر اکثریتی سیٹس لینے والی پارٹی بن کر ابھرے گی جبکہ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن ہو گی جس کے حصے میں 70 سیٹیں آئیں گی ۔ پاکستان تحریک انصاف 98 سیٹیں لے کر اکثریتی سیٹس لینے والی پارٹی بن کر ابھرے گی جبکہ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن ہو گی جس کے حصے میں 70 سیٹیں آئیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس وقت ہر جگہ الیکشن کے چرچے ہیں۔ایک جانب عوام الیکشن 2018 کے انتخابات پر نظریں لگائے بیٹھے ہیں تو دوسری جانب سیاسی پنڈت بھی اس الیکشن کو پاکستان کی پارلیمانی سیاست کا اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مسلسل تیسری مرتبہ انتقال اقتدار کا مرحلہ جمہوری طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔

الیکشن تو 25 جولائی کو ہی انعقاد پذیر ہوں گے مگر انتخابی معرکے کا زور کس کے سر رہے گا اس پر چہ میگوئیاں ابھی سے شروع ہو چکی ہیں۔ہر سیاسی پہلوان اپنے مخالف کو سیاسی میدان میں شکست دینے کے لیے بیتاب ہوچکا ہے۔اس حوالے سے مختلف حلقوں میں سروے بھی کروائے جارہے ہیں۔اہم ترین حلقوں میں ہونے والے سروے انتخابات کے نتائج کے حوالے سے ایک عمومی اندازہ بھی پیش کررہے ہیں جس سے صورتحال واضح ہو رہی ہے کہ کس علاقے میں کس امیدوار کی سیاسی ساکھ زیادہ تگڑی ہے۔

اس حوالے سے جھنگ میں کیا صورتحال ہے وہ بھی کچھ کچھ واضح ہوتی جارہی ہے۔کچھ سروے قومی سطح پر بھی کروائے جارہے ہیں جس سے یہ صورتحال واضح ہو رہئ ہے کہ انتخابات 2018 کا منظر نامہ کیا ہوگا اور کون سی سیاسی جماعت انتخابات کا میدان مار کر آئندہ اپنی حکومت بنا سکتی ہے۔اس حوالے سے روشن پاکستان اوپینین پولنگ کے سروے کے نتائج آج منظر عام پر ہیں۔

اس سروے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 98 سیٹیں لے کر اکثریتی سیٹس لینے والی پارٹی بن کر ابھرے گی جبکہ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن ہو گی جس کے حصے میں 70 سیٹیں آئیں گی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر سے 44 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو گی۔اس کے علاوہ متحدہ مجلس عمل کی نشستوں کی تعداد10 جبکہ 11 نشستیں متحدہ قومی موومنٹ کے حصے میں آئیں گی۔اس سروے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اکثریتی جماعت ہوگی جبکہ مسلم لیگ ن دوسری بڑی جماعت بن کر ابھرے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں