لاہور ، ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان نے ایف آئی اے میں بھرتی کے سلسلے میں او ٹی ایس کے تحت لئے جانے والے ٹیسٹ منسوخ کردیئے

جمعرات 19 جولائی 2018 23:15

لاہور ، ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان نے ایف آئی اے میں بھرتی کے سلسلے میں او ٹی ایس کے تحت لئے جانے والے ٹیسٹ منسوخ کردیئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان نے ایف آئی اے میں بھرتی کے سلسلے میں او ٹی ایس کے تحت لئے جانے والے ٹیسٹ منسوخ کر دئیے ہیں اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹیسٹ گزشتہ روز لئے جانے تھے لیکن ٹیسٹ کا نگران عملہ کا تاخیر سے پہنچنے کے باعث نقل مافیا سرگرم رہتا تھا جس کے باعث حق دار اپنے حق سے محروم ہو جاتے تھے ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب یہ ٹیسٹ عام انتخابات کے بعد لئے جائیں گے جن میں کانسٹیبل اور اے ایس آئی کے عہدوں پر بھرتی ہونے والے امیدوار شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں