پی ٹی آئی کی مقبولیت سی(ن) لیگ اور پی پی پی کو ایک بار پھر میثاق جمہوریت کی یاد ستانے لگی ہے،عبدالعلیم خان

جمعہ 20 جولائی 2018 00:00

پی ٹی آئی کی مقبولیت سی(ن) لیگ اور پی پی پی کو ایک بار پھر میثاق جمہوریت کی یاد ستانے لگی ہے،عبدالعلیم خان
لاہور۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ(ن) لیگ عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش نہ کرے، 25جولائی کو نواز لیگ کو شکست سے دوچار کریں گے، این ای129اور پی پی158میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سی(ن) لیگ اور پی پی پی کو ایک بار پھر میثاق جمہوریت کی یاد ستانے لگی ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام بیرون ملک اثاثے بنانے والوں کو کبھی دوبارہ موقع نہیں دیں گے اور انشاء اللہ25جولائی کو عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔

(جاری ہے)

این ای129کی پی پی156،157اور158میں تحریک انصاف کی انتخابی سرگرمیاں تیزہو گئی ہیں ،عبدالعلیم خان نے ایک دن میں 12انتخابی جلسوں سے خطاب کیا ہے جہاں اعجاز نت ،رانا بابر ، حاجی کالا بٹ ،یاسین جٹ اور مقامی سیاسی رہنماؤں کی طرف سے بھرپور شمولیت اور انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے ،غازی آباد کے علاقے سے اہل سنت والجماعت کے وفد نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی کی بھرپور حمائیت کا اعلان کیا جبکہ پی پی156سے پنجاب ڈینٹل پریکٹشنر ز ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور ان کی انتخابی مہم میں شامل ہونے کا وعدہ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں