نواز شریف کو کھانے میں خراب قیمہ دیا گیا،مریم اورنگزیب کی دہائی

نواز شریف کو گھر کا کھانا نہیں کھانے دیا جارہا،تین بار وزیراعظم رہنے والے کے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 جولائی 2018 23:03

نواز شریف کو کھانے میں خراب قیمہ دیا گیا،مریم اورنگزیب کی دہائی
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-19جولائی 2018ء) :نواز شریف کو خراب قیمہ کھلانے پر سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب دہائی دینے لگیں ۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو کھانے میں خراب قیمہ دیا گیا۔نواز شریف کو گھر کا کھانا نہیں کھانے دیا جارہا،تین بار وزیراعظم رہنے والے کے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف احستاب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے کے بعد اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں جہاں انکئ سزا کا آغاز ہو گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم جب سے جیل میں موجود ہیں تب سے انکی جانب سے شکایات کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے قبل بھی سابق وزیر اعظم کی جیل میں حالت زار کے حوالے سے خبریں جیل سے باہر آ ہی رہیں تھیں ۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق جیل میں جاتے ہی نواز شریف اور مریم نواز میں فاصلے بڑھ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نواز شریف اس وقت قید تنہائی میں ہیں ۔انکی اور مریم نواز کی بیرک کا فاصلہ 500 میٹر ہے اور مریم نواز آخری بار اتوار کے روز اپنے والد سے ملاقات کر پائی تھیں۔

آج جیل میں نواز شریف اور مریم نواز کی پہلی جمعرات تھی جس پر ان سے ملاقات کے لیے متعدد رہنماوں نے جیل کا رخ کیا۔اس موقع مریم نواز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم کو آپس میں ملنے کی اجازت نہیں ہے لیکن دونوں کے جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا، انھیں ایک دن خراب قیمہ دیا گیا، تین دفعہ منتخب ہونے والے وزیرِاعظم کیساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے۔

اد رہے کہ آج پاکستان بار کونسل کے وفد نے جیل میں نواز شریف نے ملاقات کی جس پر سابق وزیر اعظم نے انکے سامنے جیل حکام کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے ۔نواز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان کے گھر سے راشن آتا ہے تو بتایا نہیں جاتا۔اکثر چیزیں تب دی جاتی ہیں جب وہ خراب ہو جاتی ہیں ۔اس موقع پر انکا مزید بتانا تھا کہ انہیں کھانا بھی سڑا ہوا دیا جاتا ہے جبکہ بیت الخلا سے اس قدر بو آتی ہےکہ اس کا استعمال محال ہے۔

نوازشریف نے مزید بتایا کہ ٹی وی اے سی کی سہولت موجود نہیں ہے۔پہلی رات سونے کے لیے پتلا سے گدا دیا گیا جبکہ بعد میں لوہے کہ چارپائی دے دی گئی۔اس موقع پر پاکستان بار کونسل کے وفد کے نمائندہ کامران مرتضیٰ کا بتانا تھا کہ نواز شریف نے خدمتگاروں کا تذکرہ نہیں کیا۔یاد رہے کہ ممکن ہے آج مریم نواز کو اڈیالہ سے سہالہ ریسٹ ہاوس منتقل کردیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں