مفتاح اسماعیل کو طالب علم سے مذاق کرنا مہنگا پڑگیا

"کہاں ہیں آپ؟ نظر نہیں آرہے؟ مفتحاح اسماعیل کا سوال "اب عوام آپ کو نظر نہیں آئے گی" طالب علم کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 20 جولائی 2018 12:57

مفتاح اسماعیل کو طالب علم سے مذاق کرنا مہنگا پڑگیا
لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جولائی 2018ء) : سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو طالب علم سے مذاق مہنگا پڑگیا۔تفصیلات کے مطابق عوام کو اکثر شکایت رہتی ہے کہ سیاسی رہنما انتخابات کے نزدیک تو عوام کے درمیان موجود ہوتے ہیں لیکن جب اقتدار مل جاتا ہے تو پھر پانچ سال تک وہ اپنے حلقوں کا رخ نہیں کرتے۔اس بار عام انتخابات سے قبل عوام میں بہترین سیاسی شعور دیکھنے میں آیا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل سیاستدان کچھ اور،الیکشن کے بعد کچھ اور ہوتے ہیں۔انتخابات قریب آتے ہی پانچ سال حلقے کا منہ نہ دیکھنے والے سیاسی رہنماؤں نے بھی اب اپنے حلقوں میں جانا شروع کر دیا ہے اور عوام سے رابطہ شروع کر دیا ہے تاہم لوگوں میں بھی اب سیاسی شعور پیداہو گیا ہے۔ اور وہ اپنے سیاسی رہنماؤں سے یہ سوال کرنے لگ گئے ہیں کہ پانچ سال ہمارا خیال نہیں آیا اب ووٹ مانگنے کیوں آئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر سیاسی رہنماؤں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایسی ہی صورتحال کا سامنا ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل کو ایک پروگرام کے دوران کرنا پڑا،جب ایک طالب علم نے سوال نے کہا کہ میں ن لیگ کے رہنما سے سوال کرنا چاہتا ہوں۔تو مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میرا نام " مفتاح اسماعیل" ہے۔جس کے بعد مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ویسے کہاں ہیں آپ؟ نظر نہیں آرہے۔

لیکن مفتاح اسماعیل کو طالب علم کے ساتھ مذاق کرنا مہنگا پڑ گیا۔پروگرام میں موجود ایک طالب علم نے آواز لگائی کہ اب آپ کو عوام نظر نہیں آئے گی۔طالب علم کا کہنا تھا کہ اب آپ کو عوام نظر نہیں آئے گی کیونکہ آپ کے پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ ن لیگ کی حکومت کو پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں اور اب ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ایک نئی حکومت منتخب ہو گی۔اور ملک میں  جمہوری نظام چلتا رہے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں