اداکارہ نیلم منیر نے اپنے رخسار پر کالے تل کو اپنی خوش قسمتی کی علامت قرار دیدیا

جمعہ 20 جولائی 2018 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) اداکارہ نیلم منیر نے اپنے رخسار پر کالے تل کو اپنی خوش قسمتی کی علامت قرار دیدیا ۔ اس حوالے سے نیلم منیر نے کہا کہ میرے رخسار پر جو کالا تل ہے وہ میری خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ میرے لیے خوش بختی کی علامت بھی ہے ، مجھے دوستوں نے متعدد بار مشورہ دیا کہ میں سرجری کروا کر تل کو ختم کر وا دوں مگر میں نے ہمیشہ انکار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں محنت لازمی ہے اس کے بغیر آپ کو کامیابی نہیں مل سکتی ۔ میں محنت کے ساتھ خوش قسمتی پر یقین رکھتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ اپنے کریئر کے آغاز سے لیکر آج تک میں مسلسل شوبز کی دنیا میں مصروف ہوں اور کامیابیاں میرے قدم چوم رہی ہیں ۔اس پر میں اپنے رب کا شکر ادا کرتی ہوں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ احسن خان میرے پسندیدہ اداکار ہیں ،ہم نے پہلے بھی ٹی وی ڈرامہ سیریل میں کام کیا ہے مگر فلم ’’چھپن چھپائی ‘‘ میں ہم نے ایک دوسرے کو زیادہ اچھا جانا ہے اور وہ میرے بہترین دوستوں میں شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں