مسلم ٹائون میں تربیتی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

طیارے کا دروازہ ٹوٹ کر زمین پر گر گیا ،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعہ 20 جولائی 2018 14:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ مسلم ٹائون میں تربیتی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا،طیارے کا دروازہ ٹوٹ کر زمین پر گر گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بتایا گیا ہے کہ مسلم ٹائون میں دوران پرواز تربیتی طیارے کا دروازہ گرگیا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہناہے کہ تربیتی طیارہ فضا میں چکر لگا رہا تھا کہ اچانک اس کا دروازہ ٹوٹ کر رہائشی آبادی میں جاگرا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

شہریوں نے دروازہ پولیس کے حوالے کردیا۔واضح رہے کہ اس قبل 8مئی2018ء کو لاہور کے علاقے گارڈ ن ٹائون میں طیارہ گرا تھا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ٹرینر فہیم معمولی زخمی ہواتھا، 23فروری2012ء کو ماڈل ٹائون میں چھوٹاتربیتی طیارہ گرکرتباہ ہواتھا جس میں سوارخاتون پائلٹ انسٹریکٹر انیتا اور زیر تربیت پائلٹ وقارجاں بحق ہو ئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں