عوام25 جولائی کوایسےباہرنکلیں کہ مثال بن جائے،عمران خان

ایسا الیکشن کبھی کبھی قوموں کی زندگی میں آتا ہے، اس الیکشن میں قوم اپنی تقدیر بدل سکتی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا این اے131کے ووٹرز کیلئے پیغام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 جولائی 2018 14:41

عوام25 جولائی کوایسےباہرنکلیں کہ مثال بن جائے،عمران خان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جولائی 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 25 جولائی کا الیکشن کبھی کبھی قوم کی زندگی میں آتا ہے،اس الیکشن کے دن قوم اپنی تقدیر بدل سکتی ہے،الیکشن کے روز تاریخ بدلنے کا فیصلہ ہورہا ہے۔ میڈیا رپورٹس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے حلقے این اے 131 لاہور کے ووٹرز کیلئے پیغام میں کہا کہ 25جولائی کو پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ ہورہا ہے۔

اس الیکشن کے دن قوم اپنی تقدیر بدل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ الیکشن ہے جو کبھی کبھی قوم کی زندگی میں آتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی تقدیر کا فیصلہ ہوتا ہے توپھر تقدیر نہیں بدلے گی۔ انہوں نے کہا کہ این اے 131کے لوگوں کومیرا پیغام ہے کہ الیکشن کے روز گھروں سے نکلیں اور اپنے قریبی لوگوں کوبھی ووٹ ڈالنے کیلئے باہر نکالیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ عوام میرے لیے نہیں اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے 25 جولائی کونکلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 25 جولائی کو اس قدر عوام ووٹ ڈالنے کیلئے باہر نکلیں کہ مثال بن جائے۔ واضح رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے25جولائی کوالیکشن کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ جس کے تحت الیکشن کمیشن نے انتخابات میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے سمیت تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

الیکشن کیلئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کے تحت تمام انتخابی امیدوار الیکشن سے 48گھنٹے انتخابی مہم ختم کرنے کے پابند ہوں گے خلاف ورزی کی صورت کی امیدواروں کو قید اور جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔ اسی طرح الیکشن کمشین نے نادرا کو ہدایت کی ہے کہ ایسے تمام شہری جنہوں نے شناختی کارڈز بنانے کیلئے جمع کروا رکھے ہیں ان کے شناختی کارڈزبنانے کا عمل 24جولائی تک مکمل کیا جائے جبکہ 25جولائی کوووٹ ڈالنے کیلئے تمام شہری اپنا اپنا شناختی کارڈ اپنے پاس رکھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں