محکمہ موسمیات نے الیکشن کے دن ملک بھر میں بارش کی نوید سنا دی

25جولائی کو عام انتخابات ولے دن کراچی اور حیدر آباد کے علاوہ تمام بڑے شہروں میں خوب بادل برسیں گے، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 20 جولائی 2018 16:32

محکمہ موسمیات نے الیکشن کے دن ملک بھر میں بارش کی نوید سنا دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جولائی 2018ء) 25جولائی کو عام انتخابات ولے دن ملک بھر میں بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے الیکشن کے دن ملک بھر میں  بارش کی نوید سنائی ہے۔جس کے بعد الیکشن ٹھنڈا ٹھنڈا ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محمکہ موسمیات نے آئندہ دس دنوں میں ملک بھر میں شدید بارشوں کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

کراچی اور حیدر آباد کے تمام بڑے شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔لاہور، اسلام آباد،پشاور، ایپٹ آباد، ساہیوال سرگودھا، میانوالی، گجرانولہ اور اٹک سمیت ملک کے کئی شہروں میں عام انتخابات کے روز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ بارشیں شدید سے شدید تر ہو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے۔

سیاسی مصرین کی طرف سے کہا جا رہا تھا کہ انتخابات کی تاریخ شدید گرمی کے دنوں میں رکھی گئی ہے،اس لیے ممکن ہے کہ ووٹرز کا ٹرن آؤٹ کم ہو اور لوگ گرمی کی وجہ سے گھروں سے باہر نہ نکلیں تاہم اب محکمہ موسمیات کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیے خوشخبری آئی کہ یہ الیکشن ٹھنڈا ٹھنڈا ہو گا۔انتخابات کے حوالے سے اگر سیاسی صورتحال کی بات کریں تو اس بار پاکستان مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف میں کڑا مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس بار پاکستان تحریک انصاف کا پلڑہ بھاری نظر آ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب تک کئی سیاسی رہنما اپنی پارٹیوں کو چھو ڑ کرتحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں تا ہم پاکستان مسلم لیگ ن بھی پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کو تیار ہے۔البتہ نتائج کیا ہوں گے اس کا پتہ تو 25جولائی کو ہی چلے گا۔لیکن دونوں سیاسی پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم زور و شور سے جاری رکھی ہوئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں