پنجاب حکومت تمام سیاسی رہنماؤں کی سکیورٹی کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کر رہی ہے ،نگران وزیر اطلاعات و ثقافت احمدوقاص ریاض

جمعہ 20 جولائی 2018 16:59

لاہور۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات و ثقافت احمدوقاص ریاض نے کہا ہے کہ صوبے میں مختلف سیاسی رہنماؤں کو خطرات کی اطلاعات ہیں جنہیں اس بارے میں آگاہ بھی کر دیا گیا ہے اور پنجاب حکومت تمام سیاسی رہنماؤں کی سکیورٹی کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔ جمعرات کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمدوقاص ریاض نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنی نقل و حمل محدود اور محفوظ بنانے میں کردار ادا کریں ،پنجاب کی نگران حکومت اور ادارے تمام ضروری کاروائیاں کر رہے ہیں جبکہ اہم سیاسی رہنماؤں کو باکس سکیورٹی کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں ،احمد وقاص ریاض نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی بلا تفریق پابندی چاہتے ہیں اس سلسلے میں کسی سے کوئی امتیاز نہیں ہوگا اور پولنگ ڈے تک قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کاروائی عمل میں لائیں گے ،احمد وقاص ریاض نے قذافی سٹیڈیم میں صحافیوں کے ہمراہ پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ،انہوں نے کہا کہ ہر شہری کا قومی فریضہ ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحولیات کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرے جس سے ہمار ے گر دو پیش درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہو گی ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں پبلک آرٹ اینڈ لٹیریر ی سوسائٹی کے زیر اہتمام صوبائی وزیر احمد وقاص ریاض نے ا لحمرا ہال میں ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور فن و ادب کی دنیا سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات میں یاد گاری شیلڈیں تقسیم کیں ،الحمرا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر) عطامحمد خان ،سوسائٹی کے صدرمقبول چوہان ،صوفی تبسم کی پوتی ،انور رفیع اور اہم علمی و ادبی شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں