پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی مک مکا کی سیاست اب نہیں چلے گی،سعدیہ سہیل رانا

جمعہ 20 جولائی 2018 16:59

پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی مک مکا کی سیاست اب نہیں چلے گی،سعدیہ سہیل رانا
لاہور۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی مک مکا کی سیاست اب نہیں چلے گی، بلاول زرداری اتحاد کا عندیہ دیکر کچھ حاصل نہیں کر سکیں گے، عوام باشعور ہیں۔

(جاری ہے)

ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ پی پی پی درپردہ مسلم لیگ (ن) سے ملی ہوئی ہے اور میثاق جمہوریت درحقیقت مک مکا کا حصہ ہے، تحریک انصاف کو یہ نیا مک مکا قبول نہیں کیونکہ ہمیں ایسا میثاق نہیں چاہئے جو کرپٹ لوگوں کو تحفظ دے، صرف آئین کی حکمرانی اور عوام کی فلاح و بہبود ہی مقدم ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں