دیا مربھاشا اور مہمند ڈیم عملدرآمد کمیٹی کا دوسرا اجلاس
واپڈا اور عملدرآمد کمیٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں عملدرآمد کمیٹی کی جانب سے سب کمیٹیوں کی رپورٹس کو حتمی شکل دینے کے لئے سفارشات پیش کی گئیں
جمعہ 20 جولائی 2018 19:50
(جاری ہے)
اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے چیئرمین عملدرآمد کمیٹی/واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عملدر آمد کمیٹی کو دیامربھاشا اور مہمند ڈیم پراجیکٹ پر تعمیراتی کام جلد از جلد شروع کرنے اور دونوں منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ذمہ داری سونپی ہے اور عملدرآمد کمیٹی اس ذمہ داری کو ادا کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔
مذکورہ مقصد کے لئے کمیٹی مختلف تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے۔ انہوںنے عملدرآمد کمیٹی کے 12جولائی کو منعقد ہونے والے پہلے اجلاس میں دیامربھاشا ڈیم او رمہمند ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے مختلف ایشوز کی نشاندہی اور ان کے ممکنہ حل تجویز کرنے کے لئے بنائی گئیں مختلف سب کمیٹیوں کے فوری اور بروقت کام کی تعریف کی۔سب کمیٹیوں نے اجلاس میں اپنے اپنے امور سے متعلق رپورٹس پیش کیں۔ لینڈ ایکوزیشن اینڈ ریسیٹلمنٹ سب کمیٹیوں نے منصوبوں کے لئے زمین کی خریداری اور متاثرین کی آباد کاری کی موجودہ صورت حال ، حائل رکاوٹوں اور اس عمل کو مکمل کرنے کے لئے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ پروکیورمنٹ اینڈ امپلی مینٹیشن سب کمیٹی نے اجلاس کو پروکیورمنٹ کی حکمت عملی او رطریقہ ہائے کار ، اس حوالے درپیش مسائل اور حل کے لئے سب کمیٹی کی جانب سے تجویز کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ پراجیکٹس فنانسنگ سب کمیٹی نے اجلاس کو دیا مربھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں کے جلد از جلد فنانشنل کلوز کے لئے درکار اقدامات ، فنڈز کے انتظامات کے لئے درپیش مشکلات اور انہیں دور کرنے کی حکمت عملی کی تفصیلات کے بارے میں بتایا ۔ سکیورٹی سب کمیٹی نے دونوں منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے درکار سکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا،جبکہ کو آرڈینیشن سب کمیٹی نے عملدرآمد کمیٹی کے ارکان کو قانونی ،انتظامی اور لاجسٹکس سپورٹ مہیاء کرنے کے اقدامات بارے آگاہ کیا۔عملدرآمد کمیٹی نے سب کمیٹیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا اور انہیں حتمی شکل دینے کے لئے سفارشات تجویز کیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
الحمرا میلوڈیز میں نامور قوال ندیم جمیل کی ساتھیوں کے ہمراہ شاندار پرفارمنس
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے نئے لکس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
رابی پیرزادہ کی سرجری کامیاب، مداحوں سے دعائوں کی اپیل
سنگیتا کی چھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی نے شادی کرلی، ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..