حکومت بنانےکیلئے پیپلزپارٹی سےاتحاد نہیں ہوگا،عمران خان

پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے اتحاد کرنے سے بہتر ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھا جائے،معلق پارلیمنٹ بنی توبدقسمتی ہوگی۔برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹریو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 جولائی 2018 18:22

حکومت بنانےکیلئے پیپلزپارٹی سےاتحاد نہیں ہوگا،عمران خان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جولائی 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت بنانے کیلئے پیپلزپارٹی سے اتحاد نہیں ہوگا،پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے اتحاد کرنے سے بہتر ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھا جائے،معلق پارلیمنٹ بنی توبدقسمتی ہوگی۔ انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹریودیتے ہوئے کہا کہ طاقتور حکومت وقت کی ضرورت ہے۔

معلق پارلیمنٹ بنی توبدقسمتی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت بنانے کیلئے پیپلزپارٹی سے اتحاد نہیں ہوگا۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے اتحاد کرنے سے بہتر ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھا جائے۔اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے حلقے این اے 131 لاہور کے ووٹرز کیلئے پیغام میں کہا کہ 25جولائی کو پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

اس الیکشن کے دن قوم اپنی تقدیر بدل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ الیکشن ہے جو کبھی کبھی قوم کی زندگی میں آتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی تقدیر کا فیصلہ ہوتا ہے توپھر تقدیر نہیں بدلے گی۔ انہوں نے کہا کہ این اے 131کے لوگوں کومیرا پیغام ہے کہ الیکشن کے روز گھروں سے نکلیں اور اپنے قریبی لوگوں کوبھی ووٹ ڈالنے کیلئے باہر نکالیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ عوام میرے لیے نہیں اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے 25 جولائی کونکلیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ 25 جولائی کو اس قدر عوام ووٹ ڈالنے کیلئے باہر نکلیں کہ مثال بن جائے۔ واضح رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے25جولائی کوالیکشن کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ جس کے تحت الیکشن کمیشن نے انتخابات میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے سمیت تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ الیکشن کیلئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کے تحت تمام انتخابی امیدوار الیکشن سے 48گھنٹے انتخابی مہم ختم کرنے کے پابند ہوں گے خلاف ورزی کی صورت کی امیدواروں کو قید اور جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں