اسلامی پاکیز ہ کردارکے حامل امیدوار کوووٹ دیا جائے:ڈاکٹرراغب نعیمی

جولائی کو ایسے امیدواروں کاچنائو کیا جائے جوحق شناس ، معاملہ فہم ا ورنیک شہرت کے حامل ہوں،خطبہ جمعہ

جمعہ 20 جولائی 2018 20:34

اسلامی پاکیز ہ کردارکے حامل امیدوار کوووٹ دیا جائے:ڈاکٹرراغب نعیمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) جامعہ نعیمیہ کے ناظم ا علیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاکہ پاکیز ہ کردار،اسلامی معاشرت کے حامل امیدوار کوووٹ دیا جائے۔عوام ووٹ سوچ سمجھ کوکاسٹ کریں،25جولائی کو ایسے امیداوار کاچنائو کیا جائے جوحق شناس ،خداترس ،حقیقت پسند ،تعلیم یافتہ،معاملہ فہم ا ورنیک شہرت کے حامل ہوں۔

علاقائی،برادری ازم،لسانی بنیادوں سے بالاتر ہوکراصلاح معاشرہ کی صلاحیت رکھنے والوں امیدواروںکا ساتھ دیا جائے۔ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر اہل شخص کیلئے کیاجائے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعة المبارک کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ ووٹ امانت ہے اور اس کا صحیح استعمال اسلامی فریضہ ہے۔

عوام ووٹ کو امانت اور اسلامی ذمہ داری کے طور پر استعمال کریں۔ووٹ استعمال کرنے کا مقصد ایسے باکردار لوگوں کو منتخب کرنا ہوتا ہے جو ملک کے خیر خواہ ہوں ، ملکی مفاد، ملک کی بقاء اور استحکام کا درد رکھنے والے ہوںاور نفاذِ شریعت ان کی اولین ترجیح ہو۔ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے اپنے ذہین میں اس بات کو رکھنا ہو گا کہ روز محشرغلط لوگوںکاساتھ دینے پرجواب دہ ہوناپڑے گا۔ ہمیں ذات پات، برادری اور تعلق سے ہٹ کر امیدوار کی قابلیت ، وطن سے محبت اور اس کے کردار کو دیکھتے ہوئے اپنے ووٹ کا استعمال کرنا ہو گا تو ہی اس ملک میں ترقی کے دروازے کھلیں گے اورپائیدار امن کے قیام کاخواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں