25جولائی کا دن ملکی تاریخ کا اہم ترین دن ، قوم کو ملک کی ترقی اور خوشحال کے لیے گھروں سے نکلنا ہو گا،اعجازاحمد چوہدری

جمعہ 20 جولائی 2018 20:34

25جولائی کا دن ملکی تاریخ کا اہم ترین دن ، قوم کو ملک کی ترقی اور خوشحال کے لیے گھروں سے نکلنا ہو گا،اعجازاحمد چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و امیدورا این اے 133اعجازاحمد چوہدری نے حلقے میں انتخابی دفاتر کے افتتاح اور جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25جولائی کا دن ملکی تاریخ کا اہم ترین دن ہے قوم کو ملک کی ترقی اور خوشحال کے لیے گھروں سے نکلنا ہو گا، قوم کرپٹ شریف برادران اورزردرای مافیا سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کر نے کے لیے 25جولائی کو پی ٹی آئی کوووٹ دے اور بلے پر مہر لگائے ، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ، این اے 133کے لوگ آج بھی گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں ،سیوریج کا کوئی نظام موجود نہیں ہے ، ترقیاتی کاموں کے نام پرمذاق کیا گیا ، لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ، ، شہباز شریف کا دوراقتدار عوام کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں تھا، عوام کے مسائل میں کمی میں اضافہ ہواہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے د ن را ت ایک کر کے کر پٹ ٹو لہ کو پور ی دنیا کے سامنے بے نقا ب کر دیا ہے،نواز شریف کو اب جیل میں مچھر کاٹ رہے ہیں ،قومی مجرم اپنے انجام کو پہنچ چکا ، ،پاناما کیس فیصلہ سے ن لیگ کی منافقت کی سیا ست ہمیشہ کیلئے دفن ہوگئی ہے کر پٹ اور بد یا نت حکمران عوام کو منہ دکھانے کے قا بل نہیں رہے ۔ انہوںنے مزید کہاکہ شریف برادران کی سیاست کا سور ج غرو ب ہوچکا ہے نواز شریف کی سیاست کا باب بند ہو چکا ہے، تحریک انصا ف نے کر پشن کے خاتمے کیلئے جس مہم کا آغاز کیا تھا وہ کامیا بی رہی پاناما فیصلہ نے پاکستانی سیا ست کا رخ تبد یل کر دیا ہے ا ورملک میں انصا ف کی حکمرانی قا ئم ہو ئی جس کا سارا کر یڈ ٹ عمران خان کو جاتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں